
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ سے مسلح نقاب پوش افراد نے دکان سے تین نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر موٹر سائیکل آٹوز شاپ میں بیٹھے تین افراد کو کار میں سوار نامعلوم نقاب پوش افراد نے آکر یرغمال بنایا اور اسلحہ کے زور پر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔