
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک افغان سرحد پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ سو ٹن یوریا کھاد برآمد کرلیا۔ کارروائی میں ستائیس افراد گرفتار بھی کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ انعام اللہ وزیر کے مطابق یوریا کھاد پاکستان سے غیر قانونی طور پر افغانستان سمگل کی جارہی تھی۔