
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل نے کہاہے کہ عوام 31اگست کو خضدار میں منعقدہ شہدائے کوئٹہ کے جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے قوم دوست ہونے کا ثبوت دیں ۔بی این پی حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کی ترجمان جماعت ہے جس نے روز اوّل سے استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتی آئی ہے