
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچ قوم پرست اور ترقی پسند سیاست دان یوسف مستی خان کی رحلت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان اور ملک ایک ترقی پسند قوم پرست، بہادر اور سچے انسان سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگے۔ یوسف مستی خان ایک باہمت، نادر اور مخلص شخصیت تھے