
تربت:نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سیدملابرکت بلوچ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف صوبہ بھرمیں مرحلہ وار احتجاجی تحریک کااعلان کردیا، 24 مئی کو مکران ڈویژن،25مئی کو کوئٹہ اور رخشان ڈویژن میں،26مئی کونصیر آباد ڈویژن اور27مئی کو قلات ڈویژن وملحقہ علاقوں میں احتجاج کیاجائے گا،جبکہ تربت میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سمیت دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، یہ اعلان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن بلوچ، سابق سینیٹرمیر منظور احمدگچکی نے ہفتہ کے روزتربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمشکورانوربلوچ، نثار احمدبزنجو،محمدجان دشتی، محمدطاہربلوچ، ڈاکٹرنوربلوچ، فضل کریم، ناظم الدین ایڈووکیٹ، انوراسلم، رجب یاسین، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیر صالح، نویدتاج سمیت دیگر رہنما اورکارکنان بڑی تعدادمیں موجودتھے،