گذشتہ رات لزبن میں جرمنی کے فٹ کلب بائرن میونخ نے شاندار، ہنگامہ خیز لیکن مکل طور پر یکطرفہ کوارٹر فائنل میچ میں یورپ کے ہیوی ویٹ ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا (بارسا) کو شرمناک شکست دینے کے ساتھ، چیمپئنز لیگ کے دیگر حریفوں کو بھی ایک زبردست لیکن خطرناک پیغام بھیجا ہے۔