بلوچستان میں بارش متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: پاک فوج کا بلوچستان میں بارش اور برفباری سے متاثر ہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، آرمی کے ہیلی کاپٹر ز سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ 



بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بھارت پہنچنے کے بعد بیان سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے حوالے کیے گئے انڈین پائلٹ ابھی نندن کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران پاک فوج کی جانب سے اسے کسی بھی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔



کوئٹہ محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 62کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بد عنوانی کا ایک اور کیس طشت از بام ، محکمہ خوراک کا ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا، نیب نے محکمہ خوراک بلوچستان کے اسٹنٹ ڈائر یکٹر شیر زمان ترین کے 62 کروڑ سے زائد کے غیرقانونی اثاثہ جات کا کھوج لگا لیا۔