سازش کے تحت بلوچستان کوتعلیمی پسماندگی کی جانب دھکیلا جارہاہے، ثناء بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیمی پسماندگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ماضی میں ہمارے بزرگ بلوچ قوم پرست سیاستدانوں نے بلوچستان یونیورسٹی سمیت اہم درس گاہوں کی بنیادیں رکھی ہیں ۔



نوشکی، واشک سے تعلق رکھنے والے تین لاپتہ افراد بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: نوشکی سے لاپتہ ہونے والے دونوجوان حبیب الرحمن مینگل اور محبوب جمالدینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2014 کو لاپتہ ہونے والے نوشکی کلی غریب آباد کا رہائشی حبیب الرحمن مینگل ولد سعداللہ مینگل ہفتے کے روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ اہلخانہ نے انکے بازیابی کا تصدیق کرلی۔



محکمہ صحت میں ہونے والی تقرریوں میں میرٹ کو پامال کیا جارہاہے ، عمران بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ میرٹ کی پامالی کی جاری ہے جو ایک قابل مذمت عمل ہے سینئر ڈاکٹروں کی جگہ کمیشن لے کر جونئیر ڈاکٹر وں کو پوسٹنگ دی جا رہی ہے کمیشن کا بازار گرم ہے ۔



سانحہ ساہیوال کے متاثرہ عمیر خلیل کا تحریری بیان جے آئی ٹی میں جمع، دردناک انکشافات

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے عینی شاہد 8 سالہ عمیر خلیل نے جے آئی ٹی کو تحریری بیان جمع کرادیا جس میں انتہائی دردناک انکشافات ہوئے ہیں، بیٹے نے بتایا کہ پولیس والوں نے پہلے فون پر کسی سے بات کی پھر فائرنگ کی اس دوران پاپا اور ماما نے ہمیں چھپالیا تھا۔



نواب رئیسانی نے ارمان لونی کے گھر جا کر تعزیت کی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعرات کے روزپولیس تشدد سے شہید ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کی رہائش گاہ واقعہ قلعہ سیف اللہ جاکر انکی ہمشیرہ وڑانگہ لونی، شہید کے والداور بھائی سمیت خاندان کے دیگر افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر دیگر سیاسی و قبائلی معتبرین بھی انکے ہمراہ تھے ۔



میڈیکل اسٹوڈنٹ کی خودکشی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی، نصیب اللہ مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹوڈنٹس یوسف پرکانی کی خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔