نوشکی: غریب کا آشیانہ جل کر خاکستر ہوا مگر فائربرگیڈ نہ پہنچ سکی نوشکی غریب آباد میں سرور نامی غریب شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے آگ کے شعلے بلندہوئے اور گھر کے سامان جلنے لگے آس پاس کے موجود ہمسایے دوڑ پڑے اور اپنی۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول تحقیقاتی کمیشن نے سابق کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ فوجی اور پولیس افسران کو طلب کرنے کا مراسلہ لکھ دیا ۔ دوسری طرف اس سانحے سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے جو عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔
پشاور: ضلع باجوڑ سے پولیو سے متاثرہ بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے تاہم متاثرہ کیس بھی گزشتہ سال کا ہے جس کی تصدیق رواں سال قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کی ہے۔
میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بڑی بڑی عمارتیں تعمیر کرنے والے مافیاز سرکاری آفیسران کو باقاعدہ رشوت دیتے ہیں، اوپر سے لیکر نچلی سطح تک سب اس میں ملوث ہیں۔ آسان لفظوں میں یہ کہاجائے کہ بلڈنگ کوڈکی دھجیاں اڑانے والے رشوت سرکاری خور آفیسران ہیں جنہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد جو اختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے ہیں ، ان کو وفاق واپس لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو انتہائی تشویشناک اور نئے سیاسی بحران کو جنم دے گا۔
نوشکی: نوشکی کروڑوں روپے لاگت سے بننے والی خیصار ڈیم کا کام سست روی کا شکار ہے ٹھیکہ دار کے عدم دلچسپی سے ڈیم کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے زمیندار کسان اتحاد کے رہنماوں میر افضل خان مینگل اور میر زکریا خان جمالدینی نے خیصار ڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سائیٹ ایریا کا وزٹ ڈیم کے کام سست روی اور بندش پر تشویش کا اظہار انہوں نے کہاکہ خیصار ڈیم کا کام ستمبر 2017 میں شروع ہوا ایک سال گزرنے کے باوجود کام سست روی کا شکار ہیں۔
اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ‘ سپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے گذشتہ روزنجی ٹی وی چینل اور شوشل میڈیا پر بی اے پی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ جام کمال سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت اور منفی پروپیگنڈہقرار دیتے ہو ئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تمام تر اعلیٰ قیادت اپنے مرکزی صدر جام کمال کی قیادت میں نہ صرف متحد ہے بلکہ بی اے پی کے منشور کے مطابق بلو چستان کی حقیقی ترقی و عوام کی خوشحالی کے لیے یکسوی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔