ایل اوسی پربھارتی جارحیت جاری، شہری علاقوں پرگولہ باری سے متعدد مکانات تباہ

| وقتِ اشاعت :  


راولا کوٹ: پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد بھی بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اورلائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔



بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، بھارتی دراندازی کیخلاف مشترکہ قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دراندازی اور بزدلانہ حملے کیخلاف مشترکہ قرار داد منظور کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



آئی ٹی یونیورسٹی میں میرٹ پر تعیناتیاں کی جائے ،بی ایس اے سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بیوٹمز میں من پسند فراد کی تعیناتیوں پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی لوگوں کو تعینات کرکے میرٹ کی پامالی کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔



عطیات کا بڑا حصہ غیر مستحق لے اُڑتے ہیں، احمد نواز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور سول سوسائٹی کے افراد نے کہا ہے کہ ملک میں ہرسال عطیات ،زکواۃ اور امداد کے نام پر جمع ہونے والی رقم554 ارب روپے کا30 فیصد جائز ضرورت مندوں کے بجائے غیر متعلقہ افراد پر خرچ ہوجاتا ہے ۔



قلت آب سنگین،کوئٹہ کے37 فیصد عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: غیرسرکاری تنظیم سالارڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اورسی پی ڈی آئی کے عہدیداروں نے کوئٹہ شہر میں قلت آب کی سنگین صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پانی کے حصول کیلئے کوئٹہ کے 37فیصدلوگوں کا انحصارٹینکرزپرہے۔



ملکی دفاع کیلئے جہادی کیمپ کھولے جائیں، جمعیت نظریاتی 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئروبلوچستان کے امیر مولاناالقادر لونی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی ،مرکزی سیکرٹری مالیات مولاناعبدالستار آزاد ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی ،صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب بھارت کو مذاکرات کی دعوت اور مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل کرنے کی بات ہے تو مذاکرات جنگی جنون سے آزاد قومیں مذاکرات کی افادیت سمجھتے ہیں ۔



کوئٹہ ، محکمہ تعلیم کے 59غیر حاضر اساتذہ معطل 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ تعلیم کے 59 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کر دیا گیا جبکہ100 اساتذہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری تفصیلات کے مطابق بدھ کو سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی کے زیر صدارت انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔