کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تربت اور گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ تربت اور سبی میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے کمانڈر اور ارکان سمیت بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
نصیرآباد میں دھماکہ تربت و گوادر میں فائرنگ کے واقعات ،2افراد جاں بحق3اہلکار زخمی ،تربت اور سبی میں فورسز کی کارروائیاں ،کالعدم کمانڈر سمیت12افراد گرفتار
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :