مکران میڈیکل کالج بارے پی ایم ڈی سی کا رویہ و بیان تشویشناک ہے ،سیکرٹر ی صحت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبے میں نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری ، پرنسپل مکران میڈیکل پرویز، ڈاکٹر عبدالرؤف شاہ ، پرنسپل لورالائی میڈکل کالج ڈاکٹر سعید احمد خان ، پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسعود و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔



نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے اورنیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سیکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی۔



او جی ڈی سی ایل اور کویتی تیل کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے درمیان تزویراتی تعاون کے سلسلے میں معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت مستقبل میں ایکسپلوریشن اور پروڈکیشن کی شعبے میں دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کریں گی جس سے عالمی افق پر دونوں کمپنیوں کی پیداواری صلاحتیوں میں اضافہ ممکن ہو گا ۔