بلوچستان میں شفاف انتخابات کیلئے 34 ڈی آر اوز نے حلف اٹھالیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: شفاف انتخابات کیلئے رکن پاکستان الیکشن کمیشن جسٹس (ر)شکیل احمد نے بلوچستان میں تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران سے شفاف انتخابات کرانے کا حلف لے لیا، حلف برداری کی تقریب کوئٹہ میں ہوئی جس میں صوبے بھر کے 34ڈی آر اوز نے شرکت کی۔



کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشددظلم ہے، گہرام اسلم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے کوئٹہ میں سینئرز دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ میں طلبا پر بدترین تشدد اور طلبا کو ڈسپلن کے نام پر جبر و ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔



کیڈٹ کالج مستونگ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزادیا جائے ، شاہ محمد جتوئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کیڈ ٹ کالج مستونگ میں طلباء پر وحشیانہ تشدد کے پیچھے کار فرما عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایسوسی ایشن اور بلوچستان کے وکلاء ہر ممکن کردار ادا کرینگے ۔



دالبندین،مسلسل تندو تیز اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: دالبندین مسلسل تندوتیز اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ماشکیل میں درجنوں کھمبے گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت گردونواح میں مسلسل کئی روز سے چلنے والی تندوتیز اور طوفانی ہواؤں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔



ترکی کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ترک وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔



آپریشن رد الفساد کے تحت مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔