اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنے کا وقت ہے کہ جمہوری حکومتوں یا ڈکٹیٹر کے بنائے قانون چلیں گے جب کہ نیب بہت سے معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے بے نظیربھٹوکے قاتلوں کوکیوں چھوڑا اورججوں کو خدا کا خوف نہیں ان کے بھی بچے ہیں۔
کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء میر اصغر رند نے کہا ہے کہ جس طرح کیچ، گوادر، پنجگور ،خضدار، قلات نصیرآبادسمیت بلوچستان بھر میں لوگ جوق در جوق بی این پی عوامی میں شامل ہورہے ہیں اس نے مخالفین کے ہوش اڑادئے ہیں۔ اس وقت یہ تمام اضلاع بی این پی عوامی کے قلعے بن چکے ہیں۔
لورالائی : صوبہ کے تمام اضلاع کے رسالدارمیجرزسردار عبداللطیف خان جوگیزئی رسالدار میجر لیویز فورس لورالائی ، سردار رحمت اللہ موسیٰ خیل رسالدار میجر لیویز فورس موسیٰ خیل، گل محمد کاکڑ رسالدار میجر لیویز فورس ڈسٹرکٹ کوئٹہ ، ،علی محمد ترین رسالدار میجر لیویز فورس پشین،خان نصیب اللہ خان اچکزئی رسالدار میجر قلعہ عبداللہ،سردار اسحاق مینگل رسالدار میجر لیویز نوشکی،سردار اکبر خان سنجرانی رسالدار میجر دالبندین،میر جہانگیر شاہ رسالدار میجر بارکھان،روز محمد کاکڑرسالدار میجرزیارت،میر شہباز خان باروزئی رسالدار میجرسبی اور لیویز فورس کے دیگر آفیسران اور اہلکاروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم صوبہ کے تمام رسالدار میجرزودیگر لیویز فورس کے آفسران ،اہلکاران،دوبارہ بی ایریا کو اے ایریا میں کسی صورت ضم کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی مزید صوبہ کے حالات تجربات کے متحمل ہو سکتا ہے ۔
حب : لیبر کورٹ حب III کے جج جناب جعفر خان مینگل نے چائنا پاور جنریشن پرائیویٹ کمپنی اور حبیب اسٹیل مل کو رجسٹریشن اور لیبر سیفٹی پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کی سزائیں سنادی ۔
گوادر : علم و آگہی سے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ طالب علم آزاد خیالی کی روش کا خیر آبا د کہہ کر تعلیم کے حصول کے لےئے اپن تو انیا ئیاں صرف کر یں۔ پسماندگی کے با وجود تعلیم کی طرف مائل ہونا ہماری ذہنی بالیدگی کا آئینہ دار ہے ۔
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر آج بھی ڈھاکہ ریلیف ٹیکس لگا ہے تاہم ہم قیمتوں کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام سے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے جب کہ چیرمین نیب نوٹس لیں کن عناصر نے ان سے جھوٹے نوٹی فکیشن پر دستخط کرائے۔