اکبر حسین درانی ایس اینڈ جی اے ڈی کی سیکرٹری تعینات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی بیورو کریسی میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کا تبادلہ کردیاگیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان اکبر حسین درانی کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر بلوچستان سول سروسز کے گریڈ اکیس کے آفیسر حیدر علی کو سیکریٹری خزانہ بلوچستان تعینات کردیاگیا۔



پارٹی سے آج جانیوالے کل واپس آ سکتے ہیں،نذیر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : بی این پی کے ضلعی صدر نذیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام و مذاہب سے تعلق رکھنے والے بلوچستانیوں کی پارٹی ہے۔ جو ایک قومی اور عوامی قوم پرست پارٹی ہونے کی حیثیت سے بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔



کراچی سمیت سندھ بھر میں چکن گنیا کے مریضوں میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی — مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والے مرض ’چکن گنیا‘ کی ابتدا پچھلے سال کراچی سے ہوئی تھی، لیکن اب پورا صوبہ سندھ اس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔صوبے بھر میں اب تک 4 ہزار 1 سو 38 کیس منظر عام پر آچکے ہیں۔