حج پر نہ جانا عمران خان کا شیطان سے مک مکا ،پرویز رشید

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں رب نے اجازت نہیں دی،رائیونڈ جا کر احتجاج کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا ہے،پنڈی والے سیاستدان ہر عید پر کسی کی قربانی کا عندیہ دیتے ہیں



عیدالاضحی کے دوران ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے عیدالاضحی پر ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عیدالاضحی پر ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



حکومتی قوم پرست اور تخت لاہور کے ایلچی کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، ا ے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : باچا خان مرکز سے جاری ہونے والے اے این پی کے صوبائی بیان میں رائیونڈ کے اتحادی ایک نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت کے بیان پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کے قوم دوست صوبائی قیادت نے حکومتی قوم پرست و تخت لاہور کے خصوصی ایلچی کی جماعت کو آئینہ دکھایا جس پر وہ سیخ پا ہورہے ہیں



وزیراعلیٰ نے عید کے موقع پر سیکورٹی سخت کرنیکی ہدایت کردی ،اضافی نفری تعینات کی جائے گی، پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس اور انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نماز عید کے لئے عید گاہوں کی موثر سیکورٹی اور نگرانی کے ساتھ ساتھ پارکوں ، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر سیکورٹی کے اضافی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔



فاٹاکو خیبر پختونخواکا حصہ بنانے کا فیصلہ،60نکات پرمشتمل سفارشات سینٹ میں پیش

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اندر فاٹا کوخیبرپختونخوا میں شامل کر دیا جائے گا۔سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے سے پہلے اسے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لئے سالانہ ایک سو دس ارب روپے خرچ کیے



پاکستان تحریک انصاف کا محرم سے قبل رائیونڈ مارچ کا اعلان ،ہم خیال جماعتوں سے ملکر حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے،ترجمان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد +لاہور: تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود رائیونڈ آنے کااعلان کردیا، تاہم تاریخ تبدیل کرنے کا عدنیہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مارچ محرم الحرام سے قبل ہوگا، شاہ محمود قریشی کے مطابق سولو فلائٹ نہیں کریں گے،



افغان مہاجرین کے حوالے سے امور پر مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کے سر براہوں کا اجلاس طلب

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے حوالے سے امور پر مشاورت کیلئے 21 ستمبر کو ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ دعوت نامے وفاقی وزیر برائے ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی جانب سے بھیجے جاچکے ہیں



خضدار اور چاغی تک تھری جی پہنچانے کی تیاری ،یوفون سے یو ایس ایف کا معاہدہ طے پا گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے موبائل فون کمپنی یوفون سے 3.72 ارب روپے کا معاہدہ کرلیا جس کے تحت بلوچستان کے علاقوں خضدار اور چاغی میں بھی تھری جی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام میں منعقدہ تقریب میں یو ایس ایف اور یوفون کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوئے