غیر قانونی اثاثہ جات کیس، طلعت اسحاق 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے 200ملین روپے کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کیس میں گرفتار کمشنر آ فس کے ماتحت ادا رے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو ئٹہ کے سپرٹینڈنٹ کو14روزہ جسما نی ریمانڈ پر نیب کے حوا لے کر نے کے احکا ما ت دے دئیے ہیں ۔



اے این پی کی سانحہ8اگست کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں ریلی

| وقتِ اشاعت :  


زیارت+ہرنائی+ڈیرہ اللہ یار: اے این پی بلوچستان کے زیر اہتمام سانحہ8 اگست کی پہلی برسی کے حوالے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے مظاہرین نے حسین فائز عیسیٰ کمیشن رپورٹ پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیاعوامی نیشنل پارٹی زیارت کی جانب سے شہدائے ۸ اگست کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔



قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عائشہ گلالئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے نکلتے ہی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن میں اور میرا خاندان کسی سے ڈرنے والا نہیں۔



میری نااہلی کا فیصلہ ہوچکا تھا صرف وجہ تلاش کی جارہی تھی، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کیا ملک میں کوئی ایسی عدالت ہے جو پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کا احتساب کرے، کیا ایسے جج موجود ہیں جو اس کا احتساب کریں اور سزا دیں۔



مسلم لیگ(ن) والے چاہے کچھ بھی کرلیں ان کے آگے صرف شکست ہے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد شریف خاندان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع ملا، مسلم لیگ (ن) والے چاہے کچھ بھی کرلیں ان کے آگے صرف شکست ہے۔



اقوام متحدہ کی پابندیاں بھی جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں، شمالی کوریا

| وقتِ اشاعت :  


منیلا: شمالی کوریا نے مذاکرات کی تمام پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیاں بھی ہمیں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔