واشنگٹن: پاکستان میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے کے لیے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے ایک ویکسینیشن مہم کا استعمال کیے جانے کے تین سالوں بعد امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ جاسوسی کے لیے اس طرح کی جعلی مہمات کا سہارا نہیں لے گی۔
اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق ای سی ایل کیس کی پیروی کرنے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان سمیت تین ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 اغواکاروں سمیت 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سپر ہائی وے سائیٹ کے قریب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے 14 مئی کو تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کی بازیابی کے لئے مشترکہ کارروائی کی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں 4 ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے مغوی کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 10 لاکھ روپے مطالبہ کیا تھا، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے مغوی کو بازیاب کرانے والی ٹیم کے لئے تین لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کراچی کے امن لئے ہرطرح کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جو ان تمام لوگوں کے لئے پیغام ہے جو شہر کا امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں جب کہ وزیراعظم نے ایم کیوایم کے مطالبے پر آپریشن کے جائزے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر او پی ایس افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی افسران متاثر ہوں گے۔