کو ئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ( ریٹائرڈ) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی، اور حکومتی ترجمان شاہد رند موجود تھے۔
کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سوموار کے روز مختلف سب ڈویژنز میں اے سی کی رہائش گاہ کی تعمیر، اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے اعلان کےخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے احتجاجی مظاہروں کے باعث مختلف قومی شاہراہیں بند کیے جانے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
کوئٹہ: ا میر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق کے حصول،منصفانہ نظام کے قیام اور ظلم وجبر کے خلاف ہرفورم استعال کریں گے قبائلی مشاورت میں شرکت پر قبائلی سربراہان کے مشکور ہیں اب علماء ومشائخ کانفرنس،خواتین،طالبات،وکلاء،نوجوان اور طلباء کے کانفرنسز ورکشاپ کاانعقادکریں گے۔بلوچستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی،حقوق کے حصول اورزندہ انسانوں کو اغواہ وغائب کرنے،وفاق ومقتدر قوتوں اورحکومت کی ناکامی نااہلی،بدعنوانی سمیت ہر ظلم وجبر کے خاتمے کیلئے کوئٹہ میں بہت جلد ایک لاکھ افراد کا پروگرام کریں گے 5جنوری کو ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی جلسہ اور 17جنوری کو کراچی میں ذمہ داران کیلئے2روزہ تربیتی ورکشاپ 19جنوری کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔ حکمرانوں مقدر قوتوں کی زیادتیوں غفلت وکوتاہی کی وجہ سے پنجاب کی وزیراعلیٰ چین وازلی دشمن بھارت سے تجارت جبکہ بلوچستان کے عوام پر ہمسائیہ برادر اسلامی ممالک ایران وافغانستان کے بارڈرزبند کر دیئے گئے ہیں۔
کوئٹہ: منگچرسے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔ لیویز کے مطابق پیر کو منگچر کے علا قے پینزئی ڈیم کوہک کراس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
تربت:تمپ کے رہائشی ظریف عمر کے قتل کیخلاف تربت میں مکمل شٹر ڈاؤن ہرتال،شہید فدا چوک پر دھرنا بھی جاری رہا۔ پیر کو تربت کی تحصیل تمپ کے علاقے دازن کے رہائشی ظریف عمر کے لواحقین کی جانب شہید فدا چوک پر دھرنا جاری ہے جبکہ لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ :گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات جس میں مستقل آسامیوں کی فراہمی تمام میڈیکل آفیسرز ، لیڈی میڈیکل آفیسرز ، اور ڈینٹل سرجنز کے لیے مستقل پوسٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ہزاروں ڈاکٹرز کا مسئلہ حل ہو۔
خضدار:وڈھ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش برآمدکرلی۔ لیویز کے مطابق اتوار کو وڈھ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص جی گولی لگی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جس کی شناخت مجیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے
کوئٹہ: آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس کے جاری احتجاج ساتویں روز تفتان روٹ ٹرانسپورٹرز کااجلاس حاجی ملک شاہ جمالدینی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین میر میر محمود خان بادینی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی باباجان شاہوانی رحیم الدین ماندائی حاجی بلال محمدحسنی حاجی میراحمدسمالانی سرپرست حاجی اللہ بخش بادینی حاجی عبد القدوس رخشانی عامر شاہوانی حاجی طاہر خان محمد حسنی و دیگر نے کہا کہ یہ واضع ہو کہ ہم بھی اس ملک کے شہری اور بلوچستان کے باسی ہیں