کوئٹہ+اسلام آباداین این آئی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سمیت پیپلزپارٹی کی کابینہ و پارلیمانی ارکان کی ملاقات،صدرمملکت نے وزیراعلیٰ کومالی بدعنوانی اور بے ضابطگیوںمیں ملوث وزراء اورافسران کے خلاف کارروائی کرنے اور پارلیمانی ارکان کے تحفظات کو دورکرنے کی ہدایت کردی۔
تربت: بانک کریمہ بلوچ کی چوتھی برسی پر بلوچ وومن فورم کی طرف سے سیمینار، ڈاکٹر شلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا برسی پر خطاب۔ بلوچ وومن فورم کے زیر اہتمام بانک کریمہ بلوچ کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کوئٹہ:بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ریجنل آفس کراچی میں ڈائنامک انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن کے گروپ سی ای اواویس میر نے ملاقات کی ، ملاقات میں صاف توانائی کو فروغ دینے اور ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کے قیام کے ذریعے بلوچستان کے جنگلات کی حفاظت سے متعلق… Read more »
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس سے قبل جسٹس منصور کا ایک اور خط سامنے آ گیاجس میں اہم امور پر بات کی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا میکانزم ہونا چاہیے۔
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ نے گوادر میں جاری آل پارٹیز دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کردیا ۔ محکمہ مذہبی امور بلوچستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے مسیحی کمیونٹی کے 1ہزار غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، وزیر اعلی کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور غریب اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کر نے کے لئے بولان میڈیکل کالج میں امراض کینسر کا وارڈ فعال کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کالج میں کینسر کے مریضوں کو 13لاکھ روپے مالیت تک کے انجکشن مفت فراہم کئے جانے لگے مریضوں اور ان کے ورثاء نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پہلا صوبہ بلوچستان اور پہلا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ہے جن کی حکومت میں کینسر کی مہنگی ادویات مفت دی گئی ہیں۔
یونیورسٹی آف گوادر کی چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ ایچ ای سی ریجنل سینٹر، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ اس میں سنڈیکیٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان حافظ محمد طاہر، نمائندہ محکمہ مالیات بلوچستان بشیر احمد، رجسٹرار پروفیسر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس، اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ، اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر محب اللہ شامل تھے۔
تربت: تربت سے جبری گمشدگی کے شکار نوجوانوں کے اہل خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد، زمان بلوچ، عبدالحسن، اور الطاف کو ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین چیئرمین نے دو دن قبل ریاستی اداروں کے حوالے کیا البتہ الطاف کو گزشتہ رات رہا کیا گیا ہے،