ایف سی بلوچستان نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، سامان سے بھری 21 گاڑیاں ضبط

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کارروائی کر تے ہوئے غیر ملکی اشیاء بر آمد کر کے 21 گاڑیاں ضبط کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ملکر انسداد اسمگلنگ کی خلاف کارروائی کر تے ہوئے بیٹل نیٹس ،ٹائرز، سگریٹس اور بھاری مقدار میں کپڑا بر آمد کر کے 21 گاڑیاں ضبط کر لیں ، اس موقع پر اسمگلرز کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ اور قومی شاہراہ کو بلاک بھی کیا گیاایف سی کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی اور قومی شاہراہ کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔



جامعہ گوادر میں ایچ ای سی-نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام اسکل بلڈنگ تربیتی پروگرام کا اختتام، شرکاء میں اسناد تقسیم

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: جامعہ گوادر میں ایچ ای سی-نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن (NAHE) کے زیر اہتمام پانچ روزہ اسکل بلڈنگ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔



عوام کومقتدر قوتو ں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑ ینگے، مولانا ہدایت الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مدارس وتعلیمی ادارے عصری ودینی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے قرآن کا نظام لاکر عوام کے حقوق کا دفاع کیا جاسکتا ہے ۔



کوئٹہ ،مندے ٹک کے مقام پر آئی ڈی دھماکہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:مندے ٹک کے مقام پر آئی ڈی دھماکہ ہوا۔دھماکہ کوئلے سے لوڈ ٹرک کے گزرنے کے دوران ہوا پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹرک سمیت کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔جبکہ دھماکے سے روڈ میں گڑھا پڑگیا واضح رہے کہ اسی مقام پر 26 اکتوبر کو ایف سی کے کوئک رسپانس فورس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا تھے جسمیں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔



محکمہ تعلیم بلوچستان کے جانب سے سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد علاقوں کے اسکولوں میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو سیکر ٹری محکمہ اسکول ایجو کیشن کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں طویل تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے 16 دسمبر 2024 تا28 فروری 2025 جبکہ گرم علاقوں میں 22دسمبر تا31دسمبر 2024 تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔



چند مٹھی بھر دہشتگرد بندوق کے زور پر سڑکیں بند کرکے اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


گنداواہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ جھل مگسی کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بناکر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار اانہوں نے جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریس ریلی کے موقع پر مقامی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی،صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق خان عمرانی،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی،رکن قومی اسمبلی میر جمال خان رئیسانی،صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو،نوابزادہ عامر خان مگسی،نوابزادہ سیف اللہ خان مگسی و دیگر معززین معتبرین بھی موجود تھے۔