مستونگ گیس پریشر میں کمی ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: سخت سردی میں مستونگ شہر و گردونواح میں سوئی گیس پریشر کی کمی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بار بار کی ٹریننگ کے خلاف خواتین نے بچوں سمیت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے بلاک کرکے 5 گھنٹے سے زیادہ دھرنا دیا، پانچ گھنٹوں کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوئے یقین دہانی پر روڈ کھول دیاگیا



کوئٹہ میں پیٹرول رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) محمد حمزہ شفقات نے کوئٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فور اسٹروک پیٹرول رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں بینظیر اسکالر شپ اور امراض قلب ہسپتال قائم کررہے ہیں ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعرات کو یہاں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،



لسبیلہ یونیورسٹی کے لاپتہ طلباء کو رہا کیا جائے، نصر اللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیان در بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف انکے لواحقین اور ساتھی طلبا کے احتجاجی دھرنا لسبیلہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے آج پانچواں روز جاری ہے



کرپشن و کمیشن کیلئے کوئٹہ شہر کی پختہ سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ بنانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام سڑکیں پختہ اور اچھی پوزیشن پر موجود ہیں ان کو توڑ کر دوبارہ بنانے کا ایک ہی جواز ہے کہ کرپشن و کمیشن کو بروئے کار لاکر مفادات حاصل کیے جائیں۔