مقتدرقوتیں وحکمران بلوچستان کی بدامنی پر پانی کے بجائے تیل ڈال رہے ہیں،ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ چوکیدار اسی ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام رہے۔



بلوچستان ہائی کورٹ نے این ایل سی ڈرائی پورٹ کے باہر بڑی گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے محمد عالمگیر خان درانی اور دیگر کا دائر کردہ آئینی درخواست بنام حکومت پاکستان و دیگر کی سماعت کی۔



بلوچستان میں گڈز ٹرکوں کی نذرآتش کے خلاف14نومبر کو قومی شاہراہوں کو بند کیاجائیگا، ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن کے صدر حاجی نورمحمد شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئے روز ٹرکوں کو نذرآتش کیا جارہا ہے



ماضی میں بلوچستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی مگر اب آدھا میرا آدھا تمہارا ہے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل نے کہا ہے بلوچستان میں ماضی میں کرپشن نہیں ہوتی تھی مگر اب آدھا میرا آدھا تمہارا ہے گریجویٹ طلبات نے آج پورے خاندان کالج اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے تمام فارغ التحصیل ہونے والی گریجویٹس کو دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ کے کانوکیشن سے خطاب میں کہی شیخ جعفرمندوخیل نے کہا ہے کہ جدید دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خواتین جو ہماری نصف آبادی ہے آج کی کامیاب تقریب کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کوئٹہ گرلز کالج کواری روڈ تعلیم یافتہ اور جدیدتقاضوں سے ہم آنگ فی میل لیڈیز اینڈ مینیجرز کی مناسب تعلیم و تربیت کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں خواتین و حضرات ڈگری کالج کے پرنسپل ان کی پوری ٹیم کے شاندار کر دیگی لائق تحسین ہیں میں یہاں طالبات کی تعلیمی سفر کی تشکیل میں کارکردگی اور عملے کے کردار کو تسلیم کرتا ہوں ماں کی گود بچے کے لیے پہلا تعلیمی درسگاہ ہے لیکن جب ایک ماں تعلیم یافتہ ہوتی ہے



الیکشن ٹربیونل نے حلقہ 259کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(این این آئی) الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 259کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں ۔ پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا ۔



پی بی 44، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نے 14نومبر کو فریقین کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44کے انتخابی نتائج سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے 14نومبر کو فریقین کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا ۔ پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس امین الدین خان ، جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء عبید گورگیج کی جانب سے حلقہ پی بی 44کے 16پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا۔



بھاگ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرجاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پیر کو کچھی کے علاقے بھاگ میں جلال خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اکبر بلوچ کو قتل کردیا



سوراب، گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق، 3زخمی ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سوراب کے قریب گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو سوراب کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرتیز رفتار گاڑی ٹائربرسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جاں بحق اورزخمی ہونیوالوں کا تعلق پنجگور سے بتایایا جاتا ہے۔



جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ کا  ٹراما سینٹر کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کی ہدایت پر بلوچستان کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے آج کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔



بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری قلات میں آج کم سے کم درجہ حرارت5 ڈگری سبی میں کم سے کم درجہ حرارت18ڈگری نوکنڈی میں کم سے کم درجہ 15ڈگری تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 23اور گوادر میں20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا