شریف خاندان کی نظر ثانی اپیلوں کا مسترد ہونا حق کی فتح ہے ، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان نے جو نظر ثانی اپیلیں دائر کی تھی اس پر سپریم کورٹ کا نظرثانی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ۔



تربت یونیورسٹی میں جدید سائنسی علوم کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے ، چینی قونصل جنرل

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: چین کے قونصلیٹ جنرل کراچی کے ایک وفد نے تربت یونیورسٹی کے گوادرکیمپس کا دورہ کیا۔ وفد میں قونصل کلچر ژوزیجی لی ژیامنگ،مسٹرچن،چائینا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (COHPC)پاکستان کے چئیرمین اور سی ای او مسٹر ژنگ باو ژونگ اورڈپٹی جنرل منیجر گوادر فری زون مسٹر پیٹر ہو شامل تھے۔،



بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،پیاز کی در آمد کے خلاف قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیاز کی درآمد کے فیصلے کے خلاف قرار داد پورے ایوان کی جانب سے منظور کر لی گئی ،بلوچستان ہاؤس کراچی کی توسیع کی قرار داداور کرومائیٹ کی کانوں میں ڈائنا مائیٹ کی عدم فراہمی سے متعلق تحریک التواء بھی منظور کرلی گئیں۔



بلوچستان دل کے مریضوں کیلئے سٹنٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے گھپلوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت کی جانب سے دل کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس کی خریداری میں دس کروڑ روپے کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب نے سرکاری میڈیکل اسٹور ڈپو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور نجی کمپنی کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے ایم ایس ڈی بلوچستان کے ذریعے غیر رجسٹرڈ کمپنی سے سولہ ہزارسے چوبیس ہزار مالیت کے سٹنٹس نوے ہزار سے ایک لاکھ سترہ ہزارمیں خریدے ۔



وڈھ ہندو برادری سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے انتظامیہ پشت پناہی کر رہی ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ وڈھ میں ہزاروں سالوں سے ہندو بلوچ آباد ہے اب انہیں دانستہ طور پر ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے بھتہ لینے کی وجہ سے 14 روزہو گئے جنہوں نے احتجاجا اپنی دکانیں کو بند رکھی ہے ۔



برمامیں مسلمانوں پر مظالم میں بھارت برابر کی شریک ہے ،جمعیت نظریاتی

| وقتِ اشاعت :  


صوابی: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا خلیل احمد مخلص ، جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز اور مسلم کش مظالم اور پاکستان پر امریکی دھمکی کیخلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان ملک بھر 17-15ستمبر کو ریلیاں مظاہرے ہونگے۔



ایران سے پیاز کی درآمد بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے برداشت نہیں کرینگے ،زمیندار ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سمگلنگ کے ذریعے ایران سے کراچی کیلئے پیاز کی درآمد شروع ہو چکی ہے ، اسی طرح کشمیر کے راستے انڈیا، بھارت سے اسلام آباد کیلئے میران شاہ کے راستے کابل کا پیاز لاہور اور گوجرانوالہ پہنچناشروع ہوگیا ہے۔



بر ما میں مسلمانوں پر مظالم اور برکس کانفرنس اعلامیہ نئی جنگ کی شروعات ہیں ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ روہنگیامسلمانوں کی قتل عام اوربرکس کانفرنس اعلامیہ ایک اور نئی جنگ کی شروعات کی طرف اشارہ ہے ،معلوم نہیں کہ اب کب تک ہم سے امریکہ مردہ آباد اور روس زندہ باد کے نعرے لگوائے جائینگے ،چین کی جانب سے میانمار حکومت کی حمایت کا بیان افسوسناک ہے ۔



سیکورٹی ادارے مولانا علی محمد ابوتراب کی بازیابی کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے جمعیت اہل حدیث کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرشیدحجازی کی قیادت میں جماعت کے عہدیداروں پر مشتمل وفدنے بدھ کے روزیہاں ملاقات کی۔