وطن سے نفرتوں کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے عوام ساتھ دے ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ وطن سے نفرتوں کے خاتمے ،امن وامان وبھائی چارگی کے قیام کیلئے نکلے ہیں جن قوتوں نے برادر قبیلوں کے درمیان زئی وخیلی کی بنیاد پر نفرتوں کے دیواروں کھڑی کی ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی ان قوتوں کے خلاف میدان عمل میں رہ کر برداشت ،رواداری ،تحمل کی سیاست کو فروغ دیتی رہیگی ۔



جعلی ادویات کی فروخت ،ایک کمپنی کا لائسنس منسوخ اکمپنی انچارج کوگرفتار کرنیکا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد کو حکم دیاہے کہ وہ غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ، زائدا لمعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمہ میں نامزد فارما سیوٹیکل کمپنی فرینڈز فارماکی لائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کرے جبکہ رین نیوٹرو فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروڈکشن منیجر کوالٹی کنٹرول انچارج اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ۔



بلوچستان سے وفاق کی زیادتیاں ناقابل برداشت ہے، ولی کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وفاق کے زیادتیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا بلوچستان حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔



چھ ماہ کے دوران کانگو کے48 مریض ہسپتال لائے گئے،ڈاکٹر نصیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں 6 ماہ کے دوران کانگو کے شعبوں میں48 مریض لگا ئے گئے17 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ19 مریضوں کی ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی 3 مریض جاں بحق جبکہ مریضوں کے ٹیسٹ نہ ہو سکے عید قرباں کی خریداری کے وقت شہری ا حتیاطی تدابیر اختیا کریں۔



سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی معذرت قبول ، وزیر اعلیٰ کا جلسوں کے انعقاد پر کارروائی کو ختم کرنے اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کی معذرت قبول کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف سرکاری قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی جلسہ جلوسوں کے انعقاد پر کی جانے والی کاروائی کو ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔