واشنگٹن: بلوچ علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی فوجی امداد بند کردے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والی نئی حکومت اوباما انتظامیہ کے برعکس بلوچوں کے مطالبات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھے گی۔
کوئٹہ: پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی کا رروائی داعش کے اہم کمانڈر سمیت6 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا دہشتگردوں کا افغانستان اور شام میں تربیت اور لڑنے کا اعتراف کر لیا ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی کارروائی داعش کااہم کمانڈر6ساتھیوں سمیت گرفتار، بڑی تعدادمیں اسلحہ گولہ وبارودبرآمدکارروائی گرفتاردہشتگردوں کی نشاندہی پرکی گئی دہشتگردوں کا افغانستان اورشام میں تربیت اور لڑنے کااعتراف گرفتاردہشتگرد پاکستان میں داعش کیلئے بھرتیاں کررہے تھے
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک جوان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں لنک بادینی پر پیش آیا جہاں ایف سی کے اہلکار ریلوے پٹڑی کی حفاظت کیلئے پیدل گشت کررہے تھے۔
کوئٹہ+گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشتگردوں کے حملے میں تحصیلدار سمیت سات لیویز اہلکار جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔حملہ آور لیویز اہلکاروں کی ایک گاڑی اور اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی کے مطابق واقعہ گوادر سے مغرب میں تقریباً اسی کلو میٹر دورتحصیل جیونی کی سب تحصیل سنٹ سر علاقے کلدان میں پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی کاروان ہے ہمارا مشن بلوچستان کے لوگوں کی خدمت بلوچستان کے دشمنوں کا احتساب و ان کا پیچھا کرنا اور ان کے سازشوں کو بے نقاب کرنا تھا پا رٹی کی بنیاد رکھتے ہوئے ہمیں اندازہ تھا
چمن : چمن پاک افغان سرحد پر چھٹے روز بھی کشیدگی برقرار ہے اسی سلسلے میں افغان فورسسز اور پاکستانی حکام کے مابین ایک طویل فلیگ میٹنگ ہوئی جوایک بارپر ناکام رہی فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز جبکہ افغانستان کی جانب سے کرنل محمد علی کے درمیان مزاکرات ہوئے مزاکرات میں پاکستانی حکام نے افغانستان حکام سے
چمن : چمن افغان فورسسز اور شہر یوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی گیٹ پر حملہ کے بعد آج چوتھے روز بھی پاک اٖفغان بارڈر پر ہرقسم آمد رفت اور ٹرانسپورٹ کیلئے مکمل طور پر سیل کردیا افغان فورسسز نے اپنے ملک کی آزادی کے دن کی مناسبت سے باب دوستی تک ریلی نکالی گئی اس دوران افغان فورسسز اور شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کیا گیا
کوئٹہ کے فاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی شکار خاتون جاں بحق ہوگئی۔بلوچستان میں رواں سال کانگو سے ہلاک افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔
کوئٹہ: سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سول ہسپتال دھماکے میں غفلت برتنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان،صوبائی سیکرٹری داخلہ ،صوبائی سیکرٹری صحت اور ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں پاکستان ورکز کنفیڈریشن کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات ، ہرنائی ،واشک اور کیچ میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں سمیت دس افراد کو قتل کردیا گیا۔لیویز کے مطابق پہلا واقعہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے درگ میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم مسلح افرادنے ہزار خان مری نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔