بلوچوں کودیوارسے لگانے اورانتقامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے

| وقتِ اشاعت :  


لوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کلی قمبرانی اورملحقہ علاقوں میں آئے روزپولیس ،اے ٹی ایف اوردیگرادارون کی چھاپے ،چادروچاردیواری کی تقدس کی پامالی خوف وہراس پھیلانے بے گناہ لوگوں کوبلاجوز تنگ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی موجودہ نام نہاد جمہوری دورحکومت میں بھی بلوچ علاقوں میں رات کے اندھیرے میں مثبت روایات کوپامال کیاجانے کاسلسلہ جاری ہے



بلوچستان، قیام امن کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کوئٹہ میں ریڈ الرٹ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں امن وامان بہتر کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے کوششیں تیز کردیں دیگر اقدامات کیساتھ اب بلوچستان حکومت نے ڈرون کیمروں کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے



نصیرآباد، بولان ، جھل مگسی، ڈھاڈر اور ژوب میں بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا بچہ جاں بحق تین افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نصیرآباد ، بولان ، جھل مگسی اور ژوب میں بارش کے بعد گرمی کاز ور ٹوٹ گیا۔ نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کچے مکانات گرنے اور کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سبی، ژوب، قلات، کوئٹہ اورنصیرآباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے



بلوچستان میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہاجائیگا،جنرل راحیل شریف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارنے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ بلوچستان میں توانائی اور تجارت کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت کو سول ملٹری مشترکہ اپروچ کے ذریعے دیکھا جانا چاہیے۔پاک فوج صوبے میں امن ، ترقی و خوشحالی کیلئے بلوچستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔



کیچ ، بی ایل ایف کا سابق کمانڈر فضل حیدر 6ساتھیوں سمیت قتل ہوشاب سے تین تشدد زدہ لاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق اہم کمانڈر سمیت چھ افرا دہلاک ہوگئے جبکہ کیچ کے علاقے ہوشاب سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔ تربت لیویز کے مطابق پہلا واقعہ جمعہ کے دوپہر ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور ناصر آباد کے کھجور کے باغات میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔



ڈاکٹر مالک لندن کے دورے پر ہیں خان قلات سے ملاقات کرینگے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے دوران اپوزیشن کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے جاری سکیمات کیلئے 20 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ ان سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں موجودہ اتحادی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد مسخ شدہ نعشوں کی برآمدگی



پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل، گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے پاکستان سے تعاون کررہے ہیں، چینی سفیر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفیرسن ویڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں ،چین پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی جلدتکمیل اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔جمعرات کو چینی سفیر نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور حاجی محمد عدیل کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے



بلوچستان کی قومی شاہراہوں کی مرمت کیلئے9ارب روپے خرچ کئے گئے حکومت کا سینٹ میں جواب

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ایوان بالا میں حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ملک بھر میں 12ہزار 131کلو میٹر ہائی ویز کی مرمت پر55ارب 96کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کئے گئے، بلوچستان کی ہائی ویز کی مرمت کیلئے 9ارب سے زائد خرچ کئے گئے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر سعود عزیز اور دیگر کے مطالبے پر حسنین کنسٹریکشن کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیئے جانے



حکومت مالی اختیارات نہیں دے رہی، بلوچستان بھرکے ضلع چیئرمینوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان بھر کے ڈسٹرکٹ چےئرمینوں نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور خصوصی اختیارات نہ دینے کیخلاف عید کے فوراََ بعد مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 2مہینوں سے ڈسٹرکٹ چےئرمینوں اور حکومت کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے



کوئٹہ آپریشن میں مارے جانیوالوں کی شناخت ہوگئی جیش الاسلام کا صوبائی سربراہ بھی شامل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر حساس ادارے ، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم جیش الاسلام کا صوبائی سربراہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب