
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ہے کہا ہے کہ ماضی میں صوبے میں اہم نوعیت کے منصوبے ہمیشہ التواء کا شکار رہے۔ خاص طور سے فنی تربیتی اداروں کی زبوں حالی کی وجہ سے ہم مناسب ہنرمند افرادی قوت تیار نہ کرسکے۔ جس کا سب سے بڑا نقصان صوبے کے نوجوانوں کو بیروزگاری کی صورت میں برداشت کرنا پڑرہا ہے