کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے صدیوں پرانے پٹواری راج کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ریونیو کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اس پر کئی فیزوں میں عملدرآمد ہوگا اس سلسلے میں چار اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں کوئٹہ، گوادر، جعفرآباد اور پشین شامل ہیں