کوئٹہ: بلوچستان کی مختلف جیلوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔ محکمہ جیل کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ، گڈانی، مچھ اور خضدار میں واقع جیلوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، انٹی ٹیررسٹ فورس اور آر آر جی فورس کے اضافی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جدید آلات کی تنصیب کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔