اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر فضائی بمباری

| وقتِ اشاعت :  


 غزہ: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر فضائی بمباری کی ہے جس میں دو عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک بار پھر بمباری کی، فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حماس کے ٹریننگ سینٹر تھے۔



واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے نائن الیون حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے ایف بی آئی تحقیقات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام جھوٹ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افسوس ہے امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف جنگ ختم کر دی گئی،ڈونلڈ ٹرمپ ہائی جیکرز اور امریکہ میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں۔ دستاویزات میں ہائی جیکروں کے امریکہ میں سعودی ساتھیوں کے ساتھ رابطوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات منظرعام پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے نائن الیون حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا۔ ایف بی آئی کی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔



خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے افغانستان میں بےوقوف بنے، ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر پھرتنقید

| وقتِ اشاعت :  


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجی انخلا پر ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیے۔



اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے، سراج الدین حقانی

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے۔افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ قیادت ذمہ داری اور امانت ہے جبکہ ہماری پالیسی واضح ہے۔



چین؛ زور دار دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چین کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت اچانک زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے ساتھ ہی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ اپارٹمنٹ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔