دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد46 لاکھ سے تجاوز کر گئی

| وقتِ اشاعت :  


دنیا بھر میں اب تک 46 لاکھ 73 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 484 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 747 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے  33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 22 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں، وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار 672 ہو چکی ہے۔



ترکی میں مزید 214 فوجی زیر حراست

| وقتِ اشاعت :  


ترک حکام کی جانب سے امریکا میں مقیم ترک عالم دین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف گرفتاریاں دوبارہ شروع کی گئیں ہیں۔ترک حکام نے 41 صوبوں میں 214 فوجیوں کو فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے، تفتیش کےمطابق انقرہ جو گولن تحریک کو ’دہشت گرد تنظیم‘ کا خفیہ ڈھانچہ قرار دیتا ہے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔



ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


تل ابیب: اسرائیل آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف اویو کوہاوی نے ایک انٹریو میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریوں میں تیز آرہی ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ درکار ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔



انخلاء کے عمل میں قطر سے زیادہ کسی ملک نے کام نہیں کیا، امریکی وزیرِ خارجہ

| وقتِ اشاعت :  

usa kahrja america

امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے عمل میں قطر سے زیادہ کسی ملک نے کام نہیں کیا ہے۔دورۂ قطر پر موجود انتونی بلنکن نے قطری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان ڈپلومیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جانتے ہیں اس میں قطر امریکا کا شراکت دار ہوگا۔



بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


لاپاز: جنوبی امریکی ملک بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ جنوبی امریکی ملک بولوویا میں بس کھائی میں گرنے سے 3 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔



طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا، امریکی صدر

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے جہاں صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پر کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔