کابل: افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بین الا قوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے۔
بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا، بھارت نے افغان صوبے پنجشیر میں پاکستان کا ایف 16 طیارہ تباہ ہونے کا الزام لگایا لیکن تصویر 2018 کی امریکا میں گرنے والے طیارے کی دکھاتے رہے۔بھارتی میڈیا کا 3 سال پرانی امریکی خبر دکھا کر پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور ڈراما جھوٹا ثابت ہو گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے فارن افیئرز کمیٹی کے ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر رکن مائیک میک کول نے کہا ہے کہ افغانستا کے مزار شریف ائیرپورٹ پر 6 طیارے امریکیوں اور افغان ترجمانوں کو بیرون ملک لے جانے کے لیے کھڑے ہیں، تاہم انھیں جانے نہیں دیا جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے سینیئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے سری نگر میں پانچویں روز بھی کرفیو برقرار ہے۔
قائرہ: مصر میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 8 غیر ملکیوں سمیت دو مقامی افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں واپس جائے گا۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔
اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کی جیل سے کڑے پہرے میں علی الصبح 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہوئے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
واشنگٹن: عراق اور افغانستان کی جنگوں میں شریک ہونے والے امریکی فوج کے سابق اسنائپر نے فائرنگ کر کے ایک شیر خوار سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کی پولک کاؤنٹی کے پولیس حکام کے مطابق سابق امریکی فوجی برین ریلے نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص، 33 سالہ خاتون اور اس کی گود میں موجود 3 ماہ کے شیر خوار اور بچے کی دادی کو ہلاک کر دیا۔