نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، ملا عبدالغنی برادر

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی۔طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے غیرملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور افغان حکومت ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔



مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، ایرانی صدر

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔



اقوام متحدہ کا 13 ستمبر کو ’افغانستان امداد کانفرنس‘ بلانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں ممکنہ طور پر ’انسانی بحران‘ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 13 ستمبر کو جنیوا میں ایک بین الاقوامی امداد کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔