دنیا کے سب سے بڑے جھولے کا افتتاح

| وقتِ اشاعت :  


اماراتی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے ” عین دبئی ” کو 21 اکتوبر سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔



عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کر دی

| وقتِ اشاعت :  


کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے تمام منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔ادارے کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ  دیکھنا ہو گا کہ کس طرح طالبان کا قبضہ ملک کی ترقی کے امکانات پراثر انداز ہو گا، خاص طور پر خواتین کے لیے۔



31 اگست کے بعد امریکا کیخلاف نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے والی مذہبی و سیاسی تنظیم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملک پر ان کے کنٹرول کے بعد سے تشدد یا قتل و غارت گری کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، امریکا نے 31 اگست تک انخلا مکمل نہ کیا تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



کابل سے یوکرائن کا طیارہ ہائی جیک

| وقتِ اشاعت :  


یوکرائن کے مسافر طیارے کو کابل سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کا طیارہ یوکرینی باشندوں کو نکالنے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا تھا لیکن اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مبینہ اغواکار طیارے کو گزشتہ اتوار کو ایران لے گئے۔



سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر طالبان سے رابطے میں ہیں: امریکا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر روزانہ کی بنیاد پر طالبان سے رابطے میں ہے۔جیک سلیوان نے کہا کہ ان تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال سکتے ہیں جو 31 اگست تک نکلنا چاہتے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اس وقت طالبان قیادت سے بات کرنے پرغور نہیں کررہے۔



اگلے 60 سال میں کوورنا جیسی عالمی وبا کے لیےتیار رہیں

| وقتِ اشاعت :  


 ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19  جیسا ایک اور وبائی  مرض اگلے 60 سالوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔ماہرین نے 400 سالوں میں  لاعلاج بیماریوں کے پھیلاؤ  پر تحقیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ہونے والی مہلک ترین وائرل وباء میں سے ایک ہے۔2080 میں دوبارہ کورونا جیسی وبائی بیماری پھیلنے کا امکان ہےماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بدترین وبائی مرض پھیلنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے پایا کہ اعدادوشمار کے مطابق ، انتہائی وبائی امراض اتنے نایاب نہیں ہیں جتنے پہلے فرض کیے جاتے  تھے۔