
افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ٹی وی چینل کے سربراہ مراکا پوپل نے ٹوئٹ کے ذریعے چینل پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کی بحالی کی اطلاع دی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ٹی وی چینل کے سربراہ مراکا پوپل نے ٹوئٹ کے ذریعے چینل پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کی بحالی کی اطلاع دی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی قانون کے تحت طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہم نے امریکہ کی خطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کو فراہم کرنا بند کردیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اتحادیوں کی جانب سے بھی امریکا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے کی مذمت جارہی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان میں طالبان کےکنٹرول کے بعد مودی سرکار کےگن گانے والا بھارتی میڈیا اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر برس پڑا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا،افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بیکار ہوگیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہےکہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست تھا اور اس فیصلے پر شرمندگی نہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی قوم سے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اشرف غنی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کریں مگر انہوں نے اس سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ افغان فوج طالبان سے لڑے گی مگر ظاہر ہے وہ غلط نکلے۔امریکی صدر نے کہا کہ جو لڑائی افغان فوج نہیں لڑنا چاہتی وہ امریکی فوج کیوں لڑے؟ افغان رہنما حوصلے چھوڑ گئے اور ملک سے بھاگ نکلے، ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا مگر انہیں لڑنے کا عزم اور حوصلہ نہ دے سکے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل میں امریکی ناظم الامور روز ولسن نے افغانستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی ناظم الامور نے کہا کہ افغانستان سےکہیں نہیں گئے، افغانستان سے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل: افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل میں ایک اسپتال کا دورہ کرکے خواتین ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے کام جاری رکھنےکی درخواست کی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل: طالبان کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئےعام معافی کااعلان کردیا ہے۔ طالبان کا بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے آپ پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لندن: برطانیہ نے طالبان کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے دورہ کابل کی یاد تازہ کر دی۔برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کابل کےحالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب بچے اور ان کے اہل خانہ اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں ۔ یونیسف کی ٹیمیں افغانستان میں ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔