
کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 50کے نتائج
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 50کے نتائج
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے پنجاب کے دورے پر آئے بلوچستان کے ضلع خضدارکے گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبا کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا ء اور اساتذہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے اور چاروں صوبے ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ جب تک چاروں صوبے ترقی نہیں کریں گے، پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ ہم نے مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحال کا سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے درخشاں ستارے ہیں اور قوم کے ان معماروں پر جتنی بھی سرمایہ کاری کی جائے وہ کم ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے اربوں ر وپے کے وسائل فراہم کیے ہیں کیونکہ ہمارے بچے جتنے زیادہ تعلیم یافتہ ہوں گے پاکستان اتنی زیادہ ترقی کرے گا۔نوجوانوں سے قوم کو بہت امیدیں اورتوقعات ہیں،لہذا آپ سب کو دن رات محنت کرنا ہے ،تعلیم حاصل کرنی ہے اورمختلف شعبوں میں ہنر سیکھنے ہیں کیونکہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم کے ہنر سے آراستہ پراستہ ہوکر ترقی کی منازل طے کی ہیں اوراب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
بیورو رپورٹ | وقتِ اشاعت :
گوادر: شہید زاہد آسکانی کی شہادت گوادر میں تعلیم دشمنی ہے، شہید زاہد آسکانی ایک باشعور اور وژنری انسان تھے وہ ایک چراغ کے مانند تھے، ان کی روشنی سے گوادر کے طالب علم بمرہ مند ہو رہے تھے، پاکستان کے پُر امن ترین شہر میں دن دیہاڑے ایک عظیم شخصیت کو شہید کرنا تعجب کی بات ہے، اس کی ذمہ داری انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میردوستین خان جمالدینی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی ، سرپرست اعلیٰ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حاجی خدابخش ہاشم ، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ناصر رحیم سہرابی، معروف عالم دین اور شہید کے ماموں مولانا عبدالسلام عارف ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالوہاب مجید ، نوجوان ناول نگار اسلم گنرانی ، دی اوسز اسکول کے پرنسپل وشہد کے بھائی حنیف آسکانی ، علی واہگ جلیل فیض ، فراح بلوچ ، سمیرا نذر، مرید آسکانی ، محمد جان دشتی ، امام بخش اور خلیل بلوچ نے شہید زاہد آسکانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آر سی ڈی کونسل گوادرمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بیورو رپورٹ | وقتِ اشاعت :
گوادر: پورٹ سٹی کے پیا سے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، گوادر پورٹ کے معاہدے کو عوامی نمائندے اورعوام کے سامنے لایا جائے، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات گوادر کے غریب عوام کو ملنے چاہئے، غریب ماہی گیروں کا معاشی قتل عام منظور نہیں، بی این پی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر کے گوادر کے عوام کے تحفظات رکھوں گا، بہت جلد بلوچستان میں تنظیم کاری شروع کرینگے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع گوادر کے جنرل سیکرٹری یوسف فریادی سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ گوادر کے غریب عوام پورٹ سٹی میں رہتے ہوئے بھی پیاسے ہیں جو ہمارے لیے اور حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے جو معاہدے خفیہ طریقے سے ہوتے ہیں
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات، کیچ اور لسبیلہ میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر کے قریب سورو کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی جبکہ ٹرالر کوئٹہ سے کراچی جارہا تھا۔ زخمیوں کو مستونگ کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک اور حادثہ ضلع کیچ کے نواحی علاقے تجابان میں پیش آیا جہاں تربت سے کیلکور بالگتر جانے والی مسافر پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اگر قوم پرستوں کی نظر میں بلوچستان کو سود کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 20کروڑ روپے ادا کرنے اور روزانہ کی بنیا د پر 20کروڑ روپے کا منافع صوبے کے ضائع ہونے والی رقم بچائی اور20ارب روپے کا ا ورڈراپ ختم کرانے کو گناہ سمجھتے ہیں تو یہ گنا ہ ہم قبول کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ہمارے سابق حکومت جس میں مو جو دہ وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اس وقت ہمارے حکومتی اتحادی تھے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی پرانی ویژن کے ساتھ صوبہ کے عوام کی خدمت کریں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ اس وقت صوبے میں اگر مالی طور پر مستحکم صوبائی حکومت موجود ہے تو وہ خالصتاً ہماری سابق حکومت کی دن رات انتھک کاؤشوں کا نتیجہ ہے آج آج صوبے موجود تعصب سے پاک وزیراعلیٰ شاید صوبے کی عوام کے سامنے سابق حکومت کے کارکردگی کی طور پر پیش کرنے جس کو سابق تعصب کی بنیاد پر سیاست کرنے والے قوم پرستوں کی حکومت نے عوام کے سامنے اس ڈر سے پیش نہیں کیاکہ شاید عوام ان کو مسترد نہ کرتے انہوں نے کہاکہ فخر سے کہتے ہیں
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
تہران: ایران نے الزام لگایا ہے کہ سعودی طیاروں نے یمن میں فضائی حملے کے دوران ‘جان بوجھ’ کر ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سفارت خانے کا عملہ زخمی ہوا. فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے فضائی حملے کے دوران ایرانی سفارت خانہ متاثر ہوا. انصاری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ‘جان بوجھ’ کر کی گئی کارروائی تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت سفارتی مشنز کی حفاظت کی ذمہ داری
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں10افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر خفیہ اطلع پر قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب کارروائی کی ۔ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہوسکتا ہے ۔ ایک اور کارروائی ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں کی گئی جس کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتارافراد کے قبضے سے 2عدد تھری ناٹ تھری رائفل ،ایک عددکلاشنکوف، ایک عدد 7ایم ایم رائفل، ایک عدد پستول اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف ساخت کی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح قلات کے علاقے منگچر میں بھی ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی
نمائند ہ خصوصی | وقتِ اشاعت :
مستونگ : آل پارٹیز ٹریڈ یونینز اور طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی سی او کی کرپشن اقرباء پروری ، ملازم کش پالیسیوں، غریب عوام کے ساتھ ظالمانہ رویہ جبکہ ہسپتال میں او پی ڈی ، ایمبولینس ، سی سی یو، آئی سی یو ، ایکسرے وارڈز آپریشن چیک اپ پرچی اور الٹراساؤنڈ کی فیسوں میں دگنا اضافے کیخلاف گزشتہ روز سینکڑوں سیاسی رہنماؤں سماجی کارکنوں اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں پر مشتمل ایک تاریخی ریلی نکالی اور مرکزی چوک پر عظیم الشان جلسہ کا بھی انعقاد کیاگیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ہسپتال کے آفیسران کی کرپشن اوربرطرفی کے نعرے درج تھے، آل پارٹیز کے احتجاجی مظاہرے اور جلسے سے بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء سردار نجیب خان ترین، مشترکہ لیبر ملازمین اتحاد کے ضلعی صدر قاضی محمد ذاکر، جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا خلیل الرحمن ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید بنگلزئی ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے رئیس الطاف علیزئی
بیورو رپورٹ | وقتِ اشاعت :
خضدار : بلوچستان کا دوسرابڑا ہسپتال ٹیچنگ ہسپتال خضدار پانی نا پید ہونے کی وجہ سے بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ،یہ امر خضدار سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء قومی اسمبلی و سینٹ کے ممبران کی ضمیر کو جنجھوڑ نے کے لئے کافی ہے کہ جن لوگوں نے اپنے ووٹروں سے شہد و دودھ کی نہریں بہانے کی کے بلندو بانگ دعوے کرکے ان سے ووٹ لیا تھا اب وہ ان ووٹروں کی صحت کے اعلی ٰ مرکز کو پانی کی فراہمی نہیں کر سکتے ہیں اس وقت خضدار سے تین ایم پی ایز منتخب ہیں جبکہ وزیر اعلی ٰ بلوچستان کا خضدار سے تعلق ہے خضدار سے قومی اسمبلی کا ایک رکن جبکہ پاکستان کے ایوان بالا کے چار اراکین کا بھی خضدار سے رتعلق ہیں جن میں سے ایک ممبر سینٹ سابقہ حکمران جماعت بلوچستان کے صدر بھی ہیں اس علاوہ ڈھا ئی سال کی مدت میں ہر ایم پی اے کو مجموعی طور پردو ارب سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کردیا گیا تھا لیکن اتنی بڑی رقم میں بھی سول ہسپتال کی پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کیا جاسکا تفصیلات کے خضدار کے دوسرے بڑے شہر خضدار کے ڈسٹرکٹ و ٹیچنگ ہسپتال کو جو ایک اعتبار سے بلوچستان کے دوسرے بڑے ہسپتال بھی ہے لیکن اس ہسپتال میں گذشتہ ایک سال سے پانی کی شدید قلت کا ہے