کوئٹہ: وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ 2015کے دوران بلوچستان میں 463جبری طورپرلاپتہ کرنے اور157بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہونے کے شکایات موصول ہوئی ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کے لواحقین ،سیاسی وانسانی حقوق کے تنظیموں اوردیگرذرائع سے حاصل کی ہیں جبری طورپرلاپتہ افراد اورمسخ شدہ لاشوں کی تعداد اس سے بھی کہی زیادہ ہوسکتاہے کیونکہ حکومتی سطح پریہ اعتراف کیاگیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس سال کے دوران 9ہزار سے زائد بلوچستان میں گرفتاریاں کی گئی ہیں لیکن حکومت نے ان گرفتاریوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی کارروائیاں جاری ہے جہاں سے خواتین بچوں کولاپتہ کرنے ان پرتشدد کرنے،گھروں کوجلانے اورکارروائی کے دوران پہلے سے لاپتہ کئے گئے
ڈیرہ مراد جمالی : سینٹ ڈپٹی چیر مین اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مر کزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان آزاد ملک ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر چین کے تحفظات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے پاکستان ایٹمی صلاحت رکھنے والا ملک ہے بھارت کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے جمعیت علماء اسلام مری معاہدہ کے تحت تبدیل ہونے والی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کا کوئی ویژن نہیں تھا نئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری اپنا ویژن بنا کر بلوچستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کی واضع پالیسی کا اعلان کریں بلوچستان میں داعش کی موجودگی کا کوئی علم نہیں ہے البتہ اس بارے میں ایس ایچ او ہی بہتر بتا سکتے ہیں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سنیئرنائب صدر میر عبدالغفور لہڑی صوبائی حکومت میں شمولیت کا پیغام نہیں لائے بلکہ پریس کانفرنس میں قبائلی حیثیت میں شامل ہیں
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے ثنااللہ زہری کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی نمائندوں اور بلوچستان میں حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے بی آر پی کے صدر اور بلوچ قومی رہنما نواب براہمداغ بگٹی کے ساتھ مزاکرات کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ بحیثیت ایک سیاسی جماعت کے بی آر پی پرامن اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے کبھی بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے سے انکار نہیں کیا۔ بی آر پی بلوچ قومی مسئلے کے حوالے سے جو بھی موقف رکھتی ہے اور اس پر جو بھی پیشرفت ہوتی ہے اس پر بلوچ قوم کو ا?گاہ کرتی آرہی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ریاستی نمائندوں سے ملاقات اور اس کی تفصیلات کو من و عن بلوچ قوم کے سامنے پیش کیا گیا حالانکہ اگر بی آر پی قیادت چاہتی تو ان چیزوں کو خفیہ رکھ سکتی تھی لیکن بی آر پی بلوچ قوم کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے اور قوم کو تمام صورتحال سے باخبر رکھنا اپنا فرض سجمھتی ہے۔
گوادر: گوادر کے شہریوں کو درس پانی کے مسئلے کی حل کیلئے صوبائی حکومت بھر پور کام کریگی، یہ اس خلوص کا نتیجہ ہے کہ سال نو کے موقع پر وزیراعلیٰ تلار اور پانی کے دیگر ذخائر دیکھ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے گوادر میں عوامی نمائندوں اور شہری عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری پانی کے بحران کو حل کرنے کیلئے کوششیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے پہاڑوں سے بھی راستے بنانے پڑتے تو بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کو روکنا ممکن نہیں کیونکہ سول اور عسکری قیادت ایک ساتھ اور ایک صفحے پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی بین الاقوامی اہمیت ہے، ہم آکر لوگوں کو پانی فراہم نہ کر سکیں تو ہمارا میسج خرا ہو جائیگا،
کوئٹہ: الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ کیچ ضمنی الیکشن کے نتائج اکٹھے کرنے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث دشواریوں کا سامنا ہے علاقہ دور دراز ہونے اور سکیورٹی صورتحال کی ابتری کے باعث تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاحال صحیح اور مکمل طور پر موصول نہیں ہوسکے ہیں
حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ حلقہ PB50کیچ کی نشست پر نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈنٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیچ نشست پر نتائج تبدیل کرنے کے خلاف ملک بھر میں نیشنل پارٹی کے کارکن آج پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے یہ بات انھوں نے گزشتہ روز حب آمد پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین بلدیہ حب رجب علی رند ،ایم پی اے گھنشام داس مدوانی ،طاہرہ خورشید ،بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ موجود تھے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے مزید کہاکہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB50کیچ کے ضمنی الیکشن میں نیشنل پارٹی کے اُمیدوار کہدہ اکرم دشتی کو 600ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دیا گیا اور تمام پولنگ اسٹیشنوں کے پرایزئیڈنگ آفیسرز نے نتائج جاری بھی کئے لیکن اب تمپ اور مند کے پولنگ اسٹیشنوں کے پریزائیڈنگ آفیسر تھیلے لیکر گھوم رہے ہیں
اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے انجینیئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل بنالیا ہے جو آپ کی اسمارٹ فون کو خاموش نہیں ہونے دے گا۔ اس فیول سیل کو ’’جے اے کیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا چارجر صرف نمک اور پانی استعمال کرتا ہے اور یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ (ری سائیکل) اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہے، اس میں بجلی بھرنے کے لیے کسی تار کی نہیں بلکہ ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نمک اور پانی موجود ہوتا ہے، اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے لہذا کراچی پر امن ہوگا تو پورا ملک ترقی کرے گا جب کہ دہشت گردی سمیت دیگر بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ اسلام آباد میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہونے پر خوشی ہے، تمام مسائل اسی طرح مل جل کر حل کرنے سے پاکستان خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہوگا جب کہ اسی اتفاق رائے کے جذبے کے تحت ملک سے دہشت گردی،
اسلام آباد: حکومت نے نئی ڈی پورٹ پالیسی کے تحت وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی اختیار واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ اب ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوگی بلکہ سفارت خانوں میں موجود نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز ایمرجنسی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جاری کریں گے
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کے زیر اہتمام یوم شہدائے دسمبر کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ریفرنس کی صدارت بی این پی کے قائمقام صدر حیدر زمان بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوص بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکڑ عبد العزیز بلوچ تھے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکڑ عبد العزیز بلوچ ، بی این پی خضدارکے قائمقام صدر حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر سفر خان مینگل، وڈیرہ اللہ بخش میر اجی ، منیر آغا ، حفیظ بلوچ ، رضاء عابد بلوچ ،ڈاکٹر محمد بخش مینگل ، ملا محمد عمر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ شہداء کے لئے بی این پی کے راہنماء آغا سمیع اللہ شاہ نے دعاء کرائی اس موقع پر شہداء کی تعظیم میں دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی