گوادر بندرگا کو فعال بنا کر پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو چیلنج کیا ہے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شینگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو فعال بناکر پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو چیلنج کیا ہے ،ملک کی ترقی گوادر سے جڑی ہوئی ہے ، عید الاضحی کے بعد چینی کمپنی کو 2280ایکڑ اراضی فراہم کرینگے تاکہ آئل ریفائنری ،ویئر ہاؤس اورانڈسٹریل زون قائم کئے جاسکیں۔



بلوچستان کی اگلے ڈھائی سال کیلئے بننے والی حکومت کا حصہ ہونگے، مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت کے مری معاہدہ کے تحت اڑھائی سال مکمل ہونے کو ہے



کوئٹہ پولیس نے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ اور اہم سرکاری دستاویزات بنانے والے بنانے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ ، مہاجر کارڈ ،سرکاری محکموں کی جعلی مہریں اور دستاویزات برآمد کرلئے گئے۔



کوئٹہ سے اغواء ہونے والے داکٹر امیر بخش قلات سے بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر امیر بخش قلات سے بازیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب سے ایم این سی ایچ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امیر بخش کو نامعلوم افراد نے گاڑی سے اتار کر اغواء کیا تھا



اقوام متحدہ افغانستان میں بلوچ پناہ گزینوں کاتحفظ یقینی بنائے ، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے افغانستان میں بلوچ بگٹی مہاجرین کی کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے اپنے مذہبی شدت پسندوں کو بلوچستان میں تحریک آزادی کے سامنے کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی بلوچ پناہ گزینوں پر حملوں میں استعمال کر رہا ہے



قومی تحریک کے خلاف تمام ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں‘بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد بلیدہ زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کے سنٹرل کمیٹی ممبر لکمیر بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکُلر، زونل کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورت حال، تنقیدی نشست و آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔



پسنی ،جیٹی کا مین چینل ایک بار پھر بند ہوگیا ، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

| وقتِ اشاعت :  


پسنی: پسنی جیٹی کا مین چینل ایک بار پھر بند ہوگیا ، mewکمپنی نے دودفع ڈریجنگ کرکے چینل کو ماہی گیروں کے لیئے کھول دیاتھا لیکن بریک واٹر نہ ہونے کی وجہ سے چینل پھر بند ہوگیا ،سینکڑوں ماہی گیری کشتیاں ’’جُڈی ھور ‘‘ کے مقام پر لنگر انداز



سکولوں میں بچوں کو کتاب وقلم میسر نہیں ،حکمران جشن منانے میں فنڈز خرچ کر رہے ہیں مولا نا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جشنیں منانا ان قوموں کا کام ہے جن کے دیگر مسائل حل ہو جن کے بچوں کے پاس سکول میں ایک روپے کی پنسل نہ ہو وہ کس منہ سے جشن زیارت مناتے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ جن کا دعویٰ تھاکہ وہ قوم کی حالت بدل دینگے



سوراب سے ملنے والی لاشیں بسیمہ میں آپریشن کے دوران اغواء شدہ افراد کی ہیں بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے فورسز کے مظالم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوراب سے ملنے والی مسخ شدہ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جو پانچ ستمبر کو بسیمہ کے علاقے راغے سے فورسز نے اغوا کئے تھے ۔ ان کے نام اور تفصیل ہم نے پہلے ہی دن ایک رپورٹ میں میڈیا میں دئیے تھے ۔