ڈبلیوایچ آر کی بلوچستان حکومت کے اقدامات کی تعریف ، ریلیف تک تو سب ساتھ دیتے ہیں لیکن سب سے بڑا کام سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے ، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر حکومت بلوچستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی مشینری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فعال کرادر ادا کرتے ہوئے متاثرین کو فورا ریلیف فراہم کیا اورسیلابی بحران شدید ہونے کے باوجود حکومتی کوششوں سے اس پر قابو پانا ممکن ہو سکا ۔



احتجاجی دھرنوں کا مذاکرات سے خا تمہ کیا ، عوام کے مسائل کا ادراک ہے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں ورثے میں احتجاج اور دھرنے ملے جن کا ہم نے بات چیت کے ذریعے موثر خاتمہ کیا ہماری حکومت میں ایک سال میں جو کام ہوئے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت روزگار مہیا کرنا ہے جس کا صوبائی حکومت کو ادراک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 361ملازمین کو بحالی کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران، نور محمد دمڑ، زمرک خان اچکزئی پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین،عبدالواحد صدیقی مولوی نور اللہ اور سیکریٹری مواصلات علی اکبر بلوچ بھی موجود تھے۔



اختر مینگل کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس ،ctdسے آپر یشنز میں مارے گئے افراد کی تفصیلات طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ طلباء کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنائے گئے کمیشن نے کنوینئر سردار اختر مینگل کی سربراہی میں سی ایم سیکریٹریٹ بلوچستان کا دورہ کیا اور بلوچ طلباء کے خدشات اور شکایات کے ازالے کیلئے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، آئی جی پی بلوچستان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں اور دیگر شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سیل قائم کر دیئے گئے ہیں اور ان کی تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔چیف کمشنر مکران نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔



عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، تمام ادارے متفق ہیں کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو انفرادی فعل پر اداروں پر الزام درست نہیں ، قدوس بزنجو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے بلوچ طلباء اور مسنگ پرسنز کے مسائل پر قائم کمیشن سے بلوچستان کے عوام کے اہم مسئلے کے حل اور پاکستان کی مضبوطی کی جانب پیش رفت ہوگی، تمام ادارے متفق ہیں کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہونا چاہیکسی کے انفرادی فعل پر اداروں کو مورود الزام ٹھہرانا درست عمل نہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے طلباء کے مسائل اور جبری گمشدگیوں پر قائم کمیشن سے ملاقات اور ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کمیشن کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،کمیشن کے اراکین ، صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی ،چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام بھی موجودتھے۔



اداروں کے لوگ تنخواہیں لیکر معاشرے میں بد بو پھیلاتے ہیں انہیں معزز نہیں کہہ سکتے:سر دار اختر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب بلوچستان کے طلباء کے مسائل پر قائم کمیشن کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہمیں دو ٹوک الفاظ میں کہنا ہوگا کہ کون مظلوم اور کون ظالم ہے ، بیرون مما لک لوگ یونیورسٹیز تفریح اور لائبریز کے استعمال کے لئے جا تے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہماری جامعات کے گیٹ پر سیکورٹی کھڑی کی جا تی ہے ۔



کمیشن کی مسنگ پرسنز لواحقین سے ملاقات، لاپتہ افراد کی جامع رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لا پتہ افراد کے لواحقین پر جو بیت رہی ہے وہ ہم سمجھ سکتے ہیں،اسلا م آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہمیں ذمہ داری سو نپی گئی ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے حقائق جان کر جامع رپورٹ اور سفارشات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کریں گے،بلوچستان حکومت میں مسخرے لوگ بیٹھے ہیں انہیں سنجیدہ نہیں لیتا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ کے دورے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکمیشن کے اراکین سینیٹر کامران مرتضی، افراسیاب خٹک، علی احمد کرد، ڈاکٹر عاصمہ فیض، ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، حمل کلمتی اور لاپتہ افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔



توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری

| وقتِ اشاعت :  


توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت پارٹی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیے۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ، شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ڈی این اے لازمی قرار دینے کی قراردار منظور ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پانچ مسودات قوانین ، شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ لازم قرار دینے کی قرارداد منظور۔پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںپشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اپنی توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی 31 میں گزشتہ سالوں میں 9 بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو بنائے گئے ہیں لیکن تاحال ان میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف تعینات نہ کرنے کی کیا وجوہات ہین تفصیل فراہم کی جائے صوبائی وزیر صحت کی عدم موجودگی کے باعث نصر اللہ خان زیرے کی توجہ دلائو نوٹس کو آئندہ اجلاس تک ڈیفر کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے اجلاس میں اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشری رند نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہرگاہ کہ نادار ( نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) جوملک کے شہریوں کو کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ جاری کرتی ہے۔



زراعت کی بحالی اور سیلاب متاثرہ کسانوں کی معاونت ترجیح ہے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی معاونت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک ٹؤیٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 2.2 ارب روپے کی لاگت سے کسانوں کو بلا معاوضہ گندم کے بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور ایک لاکھ سے زائد کسان اس پروگرام سے مستفید ہوکر پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔



بی این پی اور نیشنل پارٹی اتحاد میں نظریاتی نہیں اندرون خانہ سازشی عناصررکاوٹ کی وجہ ہیں، اہم سیاسی قائدین کے انکشافات

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بی این پی اور نیشنل پارٹی کے درمیان چند ہفتے قبل اتحاد کے حوالے سے رابطے ہوئے، مستقبل کے حوالے سے اہم سیاسی فیصلے کئے جانے کا امکان تھا مگر ایک دو رابطوں کے بعد اچانک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بدترین الزامات کی بوچھاڑ شروع کردی۔ نیشنل پارٹی کے ایک اہم ذمہ دار سے جب ہم نے حالیہ اختلافات کی وجوہات معلوم کیں کہ تو انہوں نے بتایا کہ ہماری طرف سے اب بھی اتحاد اور بات چیت کے راستے کھلے ہوئے ہیں