کوئٹہ+اندرون بلوچستان (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگاران) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث 6افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے،بولان کے علاقے گشتری ندی میں سیلابی ریلہ آنے کے باعث پانچ افراد کو پانی بہہ کر لے گیا، ضلع بلولان میں سیلابی ریلے کے خطرے کے پیش نظر ضلع بولان قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے،کوئٹہ شہرکا بڑا حصہ بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا،شہرکی سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرتی رہیں سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے۔صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کے مطابق کوئٹہ میں پیر کو ہونے والی مون سون کی بارش کے باعث 6افرادجاں بحق جبکہ 13زخمی ہوئے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈیم میں 2بچیوں کے ڈوبنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی تاہم رات گئے تک پی ڈی ایم اے کے غوطہ خور جائے وقوعہ پرنہیں پہنچ سکے دوسری جانب پیر کو ہونے والی بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے 33فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہر کا بڑاحصہ تاریکی میں ڈوب گیا 10گھنٹے کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کو بارش میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا کیسکو (واپڈا) متاثرہ فیڈروں کو رات گئے تک بحال کرنے میں ناکام رہا۔ترجمان کیسکو کے مطابق شہرکے 22فیڈرٹرپ جبکہ 11فیڈر حفاظتی طور پر بندکئے گئے ہیں کوئٹہ میں بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کرتی رہیں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے شہر کے نواحی علاقے سریاب،مشرقی بائی پاس،ہزارگنجی، شیخ ماندہ اورملحقہ علاقوں میں کچی آبادیاں ہونے کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ہٹانے کی سازش امریکا کے ساتھ اندرونی میر جعفروں نے ملکر کی ہے کیونکہ جب تک اندرونی میر جعر ساتھ نہ دے رجیم چیج کامیاب نہیں ہوسکتی۔
کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ کسی کٹوتی کے منظور کرلیا گیا، صوبائی اسمبلی نے 598ارب 151کروڑ سے زائد کے 102مطالبات زر کی منظوری دے دی ،بدھ کو بلوچستا ن اسمبلی کے اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ و سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمن کھیتران نے سالانہ میزانیہ مالی سال2022-23میں شامل مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک رقم جو 6ارب 81کروڑ 75لاکھ روپے بسلسلہ مد اسٹیٹ ٹریڈنگ ووٹڈ8ارب بسلسلہ مد کیپٹل انویسٹمنٹس تین ارب 63کروڑ 95لاکھ 71ہزار ایک سو روپے بلسلہ مد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 57کروڑ 59لاکھ 85ہزار روپے بسلسلہ مد ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس،
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بجٹ بلوچستان عوامی پارٹی یا اتحادیوں نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کا ہے، بجلی اور گیس بحران کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی اسلام آباد جائیگی، شورش کے باعث بلوچستان کی ترقی متاثر ہورہی ہے۔
وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے انتخاب اور حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دوبارہ انتخاب ہونے جارہا ہے، فریقین اپنے تمام تحفظات دور لیں۔
گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے ۔ 280 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک بنائے گئے ہیں،150 بیڈز پر مشتمل 30.5ملین ڈالر کی لاگت سے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی فرمز سے بڈز طلب کئے گئے ہیں جو کہ ٹورزم پر ایک جامع پلان واضح کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر نیشل کانفرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔