بلوچستان کی قد آور شخصیا ت کو اعتماد میں لیکر ناراض بلوچوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن اور فیڈریشن کے حامی ہیں ہم بلوچستان کو پاکستان کا ایک مضبوط پلر بنائیںگے ،جنوبی بلوچستان کے پیکج کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے ،بلوچستان کے مسائل زیادہ وسائل کم ہیں ہماراصوبہ آبادی کے لحاظ سے کم رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے ،آبادی کیلئے ملنے والے فنڈز آدھے پاکستان کی ترقی کیلئے ناکافی ہے ،تمام ناراض بلوچوں سے بات چیت جاری ہیں اورتمام قدآور بلوچ شخصیات سے رابطے میں ہیں اعتماد میں لے کرمذاکرات کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



وزیر اعظم عمران کا وژن ہے کہ ناراض بلوچوں کو منایا جائے،اسدعمر

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں خصوصی پیکج کا جائز لیا گیا۔خصوصی پیکج میں جہاں کمی تھی اس کی بہتری پر بھی جائزہ لیا گیاعمران خان کا وژن ہے ریاست کی سب سے پسماندہ علاقوں میں کو پہلے ترجیح دی جائے



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی حکومت نے رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8  روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔



جام کی حکومت گرا کر اپنی سیاسی انتقام کا بدلہ لیا،مولاناعبدالغفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


چاغی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ جام کمال کی حکومت گری ہوئی تھی اپوزیشن نے صرف دھکا دیاہے ،ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ۔



چیک پو سٹوں پر چیکنگ با رے عوام کے تحفظات ہیں انہیں دور کرنا ہو گا ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں دیر پا امن کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے حوالے سے عوام کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا ہوگا۔ سیکورٹی ادارے چیکنگ کے تناظر میں ایسا طریقہ کار اپنائیں کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔



بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کرینگے ،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کوئٹہ :  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات صوبے کے ترقیاتی امور، گیس و بجلی کے بحران کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ، وزیر اعظم کی صوبے کی ترقی کے لئے تعاون اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی۔



ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ کی جانب جانا ہو گا، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی قومی جماعت ہے جو جمہوریت، آزاد و منصفانہ انتخابات اور پارلیمانی جمہوری حکمت عملی کو اپنا سیاسی نصب العین سمجھتا ہے اور اندرون پارٹی جمہوریت، جمہوری مرکزیت، کامریڈ شپ کو تقویت فراہم کررہا ہے پارٹی کی حالیہ کامیاب جمہوری کانگریس اس بات کی دلیل ہے۔



فنڈز کی بروقت اجراء ضروری ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر بلوچستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد +کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر بلوچستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں وفاقی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے اور فنڈز کے بروقت اجرء کی اشد ضرورت ہے صوبے کی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے اور مالی معاونت کے حصول کے لئے وفاق کی توجہ حاصل کرینگے۔



عوام کی تو قعات پر پورا اترنے کیلئے عملی اقدامات کرینگے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قیدیوں کی سزاوں میں دو ماہ کی تخفیف،  بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کی سیڈ منی میں 2 بلین روپے تک اضافے، سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کے میڈیکل واجبات کی ادائیگی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جلد از جلد ضروری کارروائی پایا تکیمل تک پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے۔