قدوس بزنجو بلوچستان کے روشن مستقبل کی اُمید ہیں، صادق سنجرانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے روشن مستقبل کی اُمید ہیں۔



ملک خطرناک مو ڑ پر کھڑی ہے ،کسی کی غلط بالادستی قبول نہیں کرینگے، محمود اچکزئی ،ڈاکٹر مالک ،ڈاکٹر جہانزیب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ کے باچا خان چوک پر ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جلسہ عام سے محمود خان اچکزئی ، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرجمال شاہ کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے خطاب کیا ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، جمعیت کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد نے سرانجام دیا۔ جبکہ مولوی خورشید احمد نے قراردادیں پیش کی اور تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالحق نے حاصل کی ۔



کالعدم تنظیم کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔



قدوس بزنجو وزیراعلیٰ اور جان جمالی اسپیکر ہونگے ، بی اے پی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: میر عبد القدوس بزنجو قائد ایوان اور میر جان محمد جمالی اسپیکر بلوچستان نامزد کر دئیے گئے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر پرویز خٹک ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صدر بلوچستان عوامی پارٹی سے ظہور بلیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر میر عبدالقدوس بزنجو، میر جان محمد جمالی، میر ضیا اللہ لانگو، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، کہدہ بابر، عبدالقادر، مبین خان خلجی و دیگر بھی موجود تھے۔



سردار یار محمد رند سے جام کمال کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند سے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان سمیت دیگر کی ملاقات، موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



قدوس بزنجووزارت اعلیٰ کیلئے نامزد،جان جمالی اسپیکر کے امیدوار ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو،ظہور بلیدی میر جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی نے شرکت کی ،اجلاس میں صوبے کے لئے اتحادیوں کے تعاون بنے والی نئی حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،طویل مشاورت کے بعد پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی پارٹی اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار ہونگے،اجلاس میں طے کیا گیا قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخابات کے بعد کابینہ کے لئے نام بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اتفاق رائے فائنل کردئیے جائیں گے۔



کوئٹہ، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق،سردار عبدالرحمن کھیتران کا بیٹا زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ نیو نیچاری میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3افراد جاں بحق جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کے صاحبزادے طاہر کھیتران زخمی ہوگئے ہیں۔