بلوچستان کے مختلف علاقوں شدید زلزلہ ،15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ،سبی ،ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ  ،چمن ،زیارت، ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کےشدید  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔



جام کمال کو اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے وہ استعفی نہیں دینگے ، لیاقت شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو اکثریتی اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔



آج بلوچستان حکومت جس مقام پر پہنچی ہے یہ انکے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل کی حب آمد بزنجو ہاؤس حب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو، میر جمیل بزنجو، میرعبد الوہاب بزنجو کے چچا سابق چیئر مین آواران میر نصیر احمد بزنجو میر منیر احمد بزنجو کے کزن اور میر سراج احمد بزنجو،سمیر احمد بزنجو اور عبدالمالک بزنجو کے والد قبائلی شخصیت میر عظیم جان بزنجو کے انتقال فاتحہ خوانی و تعزیت کی انکے بھتیجے سردار اسد مینگل انکے ہمراہ تھے۔



جام کمال بد ستور وزیر اعلی رہیں گے ،صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کاامکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جام کمال بدستور وزیر اعلی رہینگے۔ صوبائی کابینہ سے کچھ وزیروں کو ہٹایا جا سکتا ہے ۔ وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا عندیہ ،ذرائع سینٹ چیئر مین اور پی ٹی آئی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم منصب پر فائز شخصیت وزیر اعلی جام میر کمال خان کے وزارت اعلی کے منصب پر قائم رہنے اور باپ پارٹی کے ناراض ارکان کو وزارتوں کی پیش کش کرکے صوبائی حکومت کا سیٹ اپ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائینگے۔



وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے دستبردار ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔



پیپلز پارٹی کی جڑیں بلوچستان میں بہت مضبوط ہیں، عبدالقادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور بلوچستان کے امور کے کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے وفاقی حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے عوام اب مہنگائی کے ایٹم بم کے انتظار میں ہیں۔