سریاب روڈ توسیع منصوبے میں نقائص پر کارروائی ہورہی ہے ،بارش متاثرہ علاقوں میں بحالی کام جاری ہیں ،کوتاہی برداشت نہیں ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سریاب روڈ توسیع منصوبے میں نقائص چھوڑنے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، کوئٹہ سمیت کسی بھی علاقے میں انتظامیہ کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، گیس پریشر کا مسئلہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا ہے صوبے کو گیس فراہم نہیں کی گئی تو گیس فراہمی کے ذمہ داراداروں سے انہی کی طرح نمٹیں گے، برفباری اور بارش کے بعد کی صورتحال فی الحال قابو میں ہے ۔



بلوچستان میں بارش وبرفباری کا سلسلہ جاری، کئی مقامات پر ٹریفک روانی متاثر ،گوادر میں ریلف آپریشن شروع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، چمن میں کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر،وڈھ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوبلوچستان میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری رہا اس دوران کوئٹہ، مستونگ، قلات ،خضدار، دالبندین، لسیبلہ، اورماڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش جبکہ زیارت، چمن میں کوژک ٹاپ ، چاغی میں برابچہ ،کولپور کے مقامات پر برفبارہوئی ، برفباری کے بعد کوژک ٹاپ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لئے مشینری کوژک ٹاپ روانہ کردی گئی۔



بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، گوادر میں بڑے پیمانے پر نقصانات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف اضلاع ڈھاڈر، گندواہ،گوادر سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،چمن میں متعدد گھر اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئی ۔ جبکہ ،چمن قلات ، برف باری، کان مہترزئی اور زیارت میں برف باری سے مختلف شاہراوں پر برف جمنے سے پھسلن میں اضافہ ہوگیا۔



ریکوڈک معاہدہ ، جام کمال نے 10فیصد حصہ رکھا، قدوس بزنجو 25جبکہ ہم 50فیصد سے کم پر راضی نہیں ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا مسئلہ آج سے نہیں بلکہ 2003 سے ارہا ہے اس کو آسٹریلین کمپنی کو لیز پر دیا گیا تھا جام یوسف کے پہلے دور حکومت میں سیندک کا معاہدہ کیا گیا تھا۔



ریکو ڈک معاہدے میں بلوچستان کو منافع میں 50فیصد اور ریفائنر ی بھی صوبے میں قائم کی جائے ، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں جو بلوچستان کے عوام کے استحصال کا باعث بنے، ریکوڈک معاہدے میں بلوچستان کو منافع میں 50فیصد حصہ دینے کے ساتھ ساتھ صوبے میں ریفائنری قائم کی جائے ، عوامی مفادات کے خلاف معاہدہ ہوا تو اس پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے اسمبلی، عوام سمیت ہر فور م پر احتجاج کریں گے۔



ریکوڈک منصوبے پر تنقید کرنیوالے عوام دشمنی کر رہے ہیں ،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے پر تنقید کے زریعہ منفی سیاست کرنے والے عوام اور صوبے سے دشمنی کررہے ہیں عوام دشمن پالیسیوں کے باعث انہیں انتخابات میں عوام نے بری طرح مسترد کیا اور انہیں شرمناک شکست سے دو چار ہونا پڑا آج اسمبلی میں انکا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہے۔



کوئٹہ جناح روڈ پر دھماکہ 4افراد جاں بحق 15زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پرسائنس کا لج کے قریب دھماکے میں 4افراد جاں بحق جبکہ15 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے فورا بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، وزیراعلی ۔



ریکو ڈک کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت کی طرف سے وفاق برداشت کر گا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ریکو ڈک کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت کی طرف سے وفاق برداشت کرے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’چھوٹے صوبوں کو ا?گے لانے کے میری حکومت کے وڑن کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریکوڈک اور اس کی ڈویلپمنٹ پر آنے والے اخراجات بلوچستان حکومت نہیں بلکہ وفاق برداشت کرے گا۔ اس سے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوشحالی کے نئے باب کے آغاز میں مدد ملے گی۔