
گوادر : گوادر، حق دو بلوچستان تحریک کا تاریخی دھرنا 32 روز جاری رہنے کے بعد ختم، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات منظور کرلئیے گئے۔وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اسٹاف رپورٹر +بیورورپورٹ | وقتِ اشاعت :
گوادر : گوادر، حق دو بلوچستان تحریک کا تاریخی دھرنا 32 روز جاری رہنے کے بعد ختم، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات منظور کرلئیے گئے۔وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
گوادر: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ،حکومت کی جانب سے دھرنے کے اہم مطالبات تسلیم کرلئے گئے ۔حکومت کی جانب سے منظور کئے جانیوالے مطالبات میں غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ،ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کھولنے سمیت ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکج اور دیگر مسائل کا حل شامل ہے ۔ گوادر کے پی سی ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا ،وزیراعلی بلوچستان آج بروز جمعرات حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنے میں آکر گوادر کے عوام سے خطاب کرینگے
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
گوادر: بلوچستان کو حق دو تحریک کا احتجاج تنگ امد جنگ آمد کا نتیجہ ہے۔ گوادر کے عوام کے جوش اور جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس دھرتی پر جتنا حق اسلام آباد والوں کا ہے اسی طرح یہاں کے عوام کا بھی ہے۔ پی پی پی نے گوادر سے این ایف سی ایوارڈ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کو گوادر بندرگاہ کا چیئرمین منتخب کیا۔ سی پیک کی کامیابی کے لئے مقامی لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے۔ پی پی پی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر حق دو تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہد ے کے معاملے پر بلو چستان اسمبلی کے18اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی متعلقہ حکام سے معاملے کو اٹھانے کے بعد اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کر ے گی ۔
بیورو رپورٹ | وقتِ اشاعت :
گوادر: بلوچستان کو حق دو تحریک کا دھرنا 29 ویں روز بھی جاری رہا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکر یٹری سابقہ ایم این اے لیاقت بلوچ حق دو تحریک کے سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا گاہ پہنچ گئے۔ دھرنا گاہ پہنچنے پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پنڈال تک لے گئے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی( ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر غفور حیدری نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابرافراسیاب خٹک پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار سینئر اینکر پرسن حامد میر عاصمہ شیزاری انصار عالم پلٹڈاٹ کے بلال محمود ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی نسرین اظہر لاپتہ افراد کے لواحقین کے تنظیم کی سربراہ آمنہ جنجوعہ مطیع اللہ جان بی ایس او کے سیکرٹری جنرل محمد عظیم بلوچ دین محمد بلوچ کی بیٹی سیمی دین محمد بلوچ انعام اللہ عباسی نے اسلام آباد میں بی این پی کے زیر اہتمام عالمی حقوق کے دن کے موقع پر منعقد ہ پروگرام سے خطاب کیا۔
بیورو رپورٹ | وقتِ اشاعت :
گوادر: متحدہ محاذ کراچی کے سربراہ بلوچ بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو گوادر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یوسف مستی خان کی گرفتاری حق دو تحریک کے دھرنے میں اشتعال انگیز اور بغاوت پر مبنی تقاریر کی پاداش میں درج ایف آئی آر کے تحت عمل میں آئی ہے۔ ایف آئی آر میں حق دو تحریک کے سربراہ ملانا ھدایت الرحمن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری ایک ہوٹل میں عمل میں لائی گئی ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
گوادر: گوادر حق دو تحریک کی مناسبت سے گزشتہ روز بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان نے گوادر میں جلسے سے تقریر کی تھی، پولیس مقدمہ کے مطابق یوسف مستی خان نے اپنی تقریر کے دوران ملک، مسلح افواج و ریاستی اداروں کے خلاف باتیں کیں جس کے تحت دفعات لگائی گئی ہیں،
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
پنجگور: پنجگور کے پہاڑی علاقے زراپ کور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد۔لیویز کے مطابق زراپ کور میں نامعلوم افراد نے پنجگور سندے سر کے رہائشی حمزہ ولد غلام جان امان جان ولد غلام جان شعیب ولد عبد الواحد خلیل ولد حاجی بلال داؤد ولد یٰسین کو قتل کر دیا اور انکی لاشیں پہاڑی علاقے زراپ کور میں پھینکی دی تھیں
بیورو رپورٹ | وقتِ اشاعت :
گوادر: گوادر،حق دو بلوچستان دھرنے کو 23 دن مکمل ہوگئے، اپنے جائز مطالبات منظور کئے بغیر دھرنے سے ہٹنے والے نہیں، 23 ویں روز احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن۔ سنیئر سیاستدان حسین واڈیلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز اور آئینی ہیں اور ہمارے مطالبات کو فورا کرنا حکمرانوں کی زمہ داری ہے جب تک مطالبات پورے نہیںہوتے دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ انھوں نے موجودہ نظام فرعونیت کا نظام ہے اس نظام سے لوگ تنگ آچکے ہیں جس کے سبب لوگ احتجاج پر مجبورہوگئے۔