ملک دشمن جھوٹی خبروں کے ذریعے اداروں کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے 25 ستمبر کو یوم قارئین قومی اخبارات منانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے صحافت ہمارے ملک اور معاشرے کا چوتھا ستون ہیں جو معاشرے شعور اور آگہی رکھتے ہیں ان میں پڑھنے کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے اور وہ بہتر طور سے اپنے فرائض اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی سے باخبر ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد سچی اور مستند خبروں کو آگے پھیلانا ہے اور افواہوں اور جھوٹی خبروں کی نفی کرنا ہے کیونکہ کہ ایسی خبروں سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کو تصدیق کیے بغیر انہیں عوام تک پہنچایا جاتا ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے یہ دور انفارمیشن وار فیئر کا ہے غلط خبروں کے پھیلانے سے معاشرے میں انتشار کو فروغ ملتا ہے،



بلوچستان حکومت نے زراعت کے شعبے کی بحالی کیلئے کسانوں کو 15.83ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دیدی ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بلوچستان زرعی بحالی پلان اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زراعت کے شعبے کی بحالی کے لیے کسانوں کو 15.83 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر صوبوں کو دیکھتے ہوئے سبسڈی کو مزید بڑھایا جائے گا صوبائی وزراء میر اسد اللہ بلوچ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ،سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر اور سیکرٹری خوراک ایاز خان مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو سیکریٹری زراعت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی بحالی پلان بلوچستان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی بیجوں پر حکومت کسانوں کو 6.71 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور فرٹیلائزر پر کسانوں کو 6.47 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔



اقوام متحدہ میں خطاب، سیلاب سے تباہی، صدمے کے اظہار کیلئے ’کوئی الفاظ‘ نہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب بھی یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں سیلاب سے متاثرہ سندھ یا پنجاب کسی علاقے کا دورہ کررہا ہوں، کوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم دوچار ہیں۔



بلوچستان سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیضہ، ملیریا اور جلد کی بیماریاں تیز ی سے پھیلنے لگیں، 38ہزار کے قریب کیسز رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ایک ہفتے کے دوران اسہال،ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 37ہزار 9سو 60کیسز رپورٹ۔ حکومت بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 31اضلاع میں وبائی امراض پھو ٹ پڑے ہیں ان اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ لسیبلہ، نصیر آباد، کچھی،جھل مگسی، صحبت پور، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، خضدار، ڈیرہ بگٹی،چمن،قلعہ عبداللہ ہوئے ہیں جہاں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔



وفاق کا بلوچستا ن کیلئے صرف 10ارب روپے کا امداد مذاق ہے مسترد کرتے ہیں، بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائمقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کے زیر صدارت تلا وت کلام پا ک سے شروع ہو ا تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرملک نصیر شاہوانی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے مقامی زمینداروں کونقصان ہورہاہے ہمارے پاس اتنی پیازموجود ہیں جو پوری ملک کی ضرورت پوری کرسکے،وفاقی حکومت ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر پابند ی عائد کردیں،



نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب متاثرہ اضلاع کی بہتری کیلئے اقدامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی صورتحال کی بہتری کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہاہوں متاثرین کی بروقت امداد و بحالی،سیلابی پانی کی نکاسی اور وبائی امراض کی روک تھام اولین ترجیح ہے جسکے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور صوبائی وزیر میر سکندر عمرانی سے نصیر آباد ڈویژن کی سیلابی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا



کسی کا دشمن نہیں، جہاں غلط کام دیکھا انکے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، صوبائی سطح پر تمام عہدوں پر فائزرہنے کا شرف حاصل ہے کبھی کسی عہدے کے پیچھے نہیں بھاگا کسی کا دشمن نہیں ہوں جہاں غلط کام دیکھا وہاں ڈٹ کر کھڑا ہوا، ملکہ الزبتھ نے ثابت کیا کہ اگر عہدوں اور منصب پر رہ کر کام کیا جائے تو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے



سیلاب صورتحال پر تجاویز مرتب کرکے وفاقی حکومت اور ڈونرز کو بھیجے جائیں، اراکین بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبے میں سیلاب کے باعث نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال پر سیر حاصل بحث کر کے تجاویز مرتب کی جائیں، نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے، اسمبلی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق سے صوبے کے لئے امداد کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کرے،پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے دس منٹ کی تاخیر سے قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔



سر دار عطا ء اللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش ، ملک چلانے کیلئے تمام ادارو ں کو اپنی حد میں رہ کر کام کر نا ہو گا ، قومی سیا سی قیادت

| وقتِ اشاعت :  


کراچی(بیورورپورٹ)قومی سیاسی قیادت نے کہا ہے کہ دستور آئین اورحقوق کے لیے جنگ لڑنے میں بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کا کوئی ثانی نہیں ہے،ملک کو عطاء اللہ مینگل جیسے بااصول سیاستدانوں کی ضرورت ہے،آئینی طور پرجنہیں سیاست کا حق نہیں ہے وہ ملک میں سیاست کررہے ہیں،آج بھی آئینی دائرہ کارمیں رہ کر اپنے حقوق کی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے،سیاسی مفاد پرستی کی وجہ سے جمہوریت کمزورہورہی ہے،طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالا دستی آئین کو حاصل ہے یا صرف چند طبقوں کو،آئین کی بالادستی کا معاملہ طے ہونے تک مسائل حل نہیں ہونگے،چارٹرآف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی سے پہلے سیاست میں مداخلت کے روکنے کے چارٹرپرمتحد ہونا ہوگا،سی پیک کا حامی امریکہ کا دشمن اور مخالف امریکہ کا دوست گرداناجارہا ہے،بلوچستان کی ترقی کے دعوے ہوا میں تحلیل ہوگئے،بلوچستان کے وسائل پرمقامی حق تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل،پی ڈی ایم کے سربراہ اورجے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن،مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر احسن اقبال،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثارکھوڑو،سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد،علی احمد کرد،سینئرصحافی مظہرعباس دیگرنے مقامی ہوٹل میں سردارعطاء اللہ مینگل کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔