کوئٹہ، لیاقت پارک کے قریب سے بم برآمد، ہرنائی اور قلات میں ایف سی کی کارروائی قائد اعظم ریزیڈنسی حملے میں ملوث ملزم سمیت5افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے بس اڈے کے قریب سے پانچ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح تقریبا آٹھ بجے کوئٹہ کے علاقے شہید عبدالمنصور کاکڑ روڈ (سرکلر روڈ پر) پر لیاقت پارک کے سامنے لوکل بس اڈے کے قریب نالے میں ایک مشکوک ڈبہ دیکھ کر پولیس اہلکار نے پولیس کنٹرول کو اطلاع دی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔



پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات ٗنوازشریف نے اقتصادی راہداری بارے بھارتی تحفظات مسترد کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


اوفا، روس: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پا ک چین اقتصا دی راہداری منصوبے پر بھا رتی تحفظات کو مسترد کر تے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے سے صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا ، اس منصوبے کو کسی طور پر بھی ختم نہیں کیا جاسکتا،بھارتی خفیہ ایجنسی



کیسکو نے وفاق کے 142ارب روپے دینے ہیں، 16ہزار غیر قانونی کنکشن بلوچستان میں ہیں، عابد شیر علی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزارت پانی وبجلی کی بریفنگ کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت پارلیمان کو اہمیت نہیں دے رہی اگر کچھ کرنا نہیں تو وقت ضائع کرنے کا کیا فائدہ ہے؟لوڈشیڈنگ کا حل نہ نکال سکے تو یہ ہماری نااہلی ہو گی لیگی سینٹر نثار محمد مالاکنڈ نے احتجاجا کمیٹی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی،



کوئٹہ ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4افراد گرفتار علیحدگی پسند تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، سیکورٹی ذرائع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی ہدہ اور کلی قمبرانی میں خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے جس کے دوران کالعدم تنظیم کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد سے دیسی ساختہ بم، دستی بم اور پستول بھی برآمد کئے گئے



پاکستانی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان میں پہلا رابطہ کوئٹہ شوریٰ نے طالبان کی قیادت کی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: افغان حکومت اورطالبان نے مذاکرات کاعمل جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اسلام آبادمیں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کاپہلاضابطہ دور منعقدہوا، طالبان کوئٹہ شوریٰ کے رکن حاجی ملاجلیل نے طالبان کی طرف سے مذاکرات میں قیادت کی جوملاعمرکے دورحکومت میں افغان حکومت کے اہم عہدیدارتھے ،جبکہ افغان حکومتی وفد کی نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی 3رکنی ٹیم کی قیادت کررہے تھے ،اس میں گورنرننگرہارحاجی محمددین بھی شامل ہیں



بلوچستان،غیر ملکی تیل و گیس کمپنی سرمایہ کاری سے گریزاں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : بلوچستان میں غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی سرمایہ کاری ختم ہو گئی ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبے میں کسی غیر ملکی کمپنی نے تیل و گیس کی تلاش کا لائسنس حاصل کیا نہ ہی کوئی سرمایہ کاری کی ہے ۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سالوں کے دوران بلوچستان میں 19 کمپنیوں نے تیل و گیس کی تلاش کے لئے بلاکس لیز پر لئے ہیں



کوئٹہ، میزان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق18زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے وسطی علاقے میزان چوک پر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچے اور تین خواتین سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد اور نٹ بولٹ استعمال کئے گئے ۔پولیس کے مطابق اتوار کو عصر کے وقت کوئٹہ کے مرکزی اور مصروف علاقے میزان چوک (باچا خان چوک) پر بلدیہ پلازہ کے قریب سبزی منڈی گولی کے سامنے اس وقت دھماکا ہوا



تربت ، گوادر، بارکھان اور سبی میں فورسز کی کارروائی5افرادجاں بحق،19گرفتار ،اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت، گوادر ، بارکھان اور سبی میں ایف سی اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے پانچ ارکان مارے گئے جبکہ انیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک و گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے



ماشکیل خسرے وباء سے بچہ اور دو خواتین جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں خسرے کی وباء سے ایک ہی خاندان کے 2 خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کلی آہو گو میں ایک ہی خاندان کے 2 خواتین ایک کمسن بچی سمیت جاں بحق ہو گئے



پاکستانی حکام درخواست کریں تو بجلی بحران کے خاتمے میں تعاون کرینگے، ایران

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایران کے کوئٹہ میں کونصل جنرل سید حسن یحی نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے اگر پاکستانی حکام درخواست کریں گے تو مطلوبہ درکار بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا