لسبیلہ: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ کوسٹل بیلٹ اور لسبیلہ کی ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکج میں شامل کیا گیاہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی کابینہ اور صوبے کے تمام افسران ہنگلاج ماتا میلے میں شرکت کرنے والے بلوچستان سندھ اور پاکستان کے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز ہنگلا ج ماتا مندر کے دورے کے موقع پر ہنگلاج شیوا منڈلی اراکین ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری مذہبی اقلیتی اْمور نور محمد جوگیزئی ،سیکرٹری C&Wعلی اکبر بلوچ ،چیف انجینئر مواصلات ڈاکٹر سجاد ،سیکرٹری PHEصالح محمد ،ڈائریکٹر PDMAنصیر ناصر ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی ،ایم پی اے و چیئرمین اقلیتی کمیشن مکھی شام لعل لاسی اور ہنگلاج شیوا منڈلی کے کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ورسی مل ،صدر مکھی ونود کمار،کونسلر پرکاش کمارڈاکٹر تولہ رام و دیگر موجود تھے ۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور کوآرڈینیٹر ز نے یہاں ملاقات کی ملاقات میں صوبے کے سیاسی و ترقیاتی امور پر بات چیت کی گئی ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء نور محمد دمڑ مبین خلجی زمرک خان اچکزئی سردار عبدالرحمن کھیتران میر محمد خان لہڑی سردار مسعود لونی مٹھا خان کا کڑ پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج اراکین اسمبلی میر حمل کلمتی مولوی نور اللہ یونس عزیز زہری اور اختر حسین لانگو کوآرڈینٹر ز ملک امان اللہ خان اور امر الدین آغا بھی شامل تھے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے حکومت پر بے جا تنقید کی مزمت کرتے ہوئے منفی تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے گزشتہ سال صوبے میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کو معاوضہ کی ادئیگی کے حوالے سے قرار داد منظور کرلی جبکہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے پیش کیا گیا توجہ دلاو نوٹس نمٹا دیا گیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز چالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ مردم شماری میں کوئٹہ کی آبادی کو کم کرنے کی سازش کی گئی ہے شہر کی آبادی 23سے کم ہوکر 18لاکھ ہوگئی ہے آبادی کم ہونے سے تین ایم پی ایز کی نشستیں کم ہوجائیں گی ۔
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ بلوچستان میں سی پیک شروع ہوگا تودہشتگردی بڑھے گی کیونکہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاک چین دوستی مضبوط ہوں،غیرملکی ایجنسیاں یہاں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہیں،ملک میں مہنگائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،حکومت بلوچستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہاہے۔
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس کی دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے پر کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پورے ملک میں ایک ہی وقت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے اور نگران حکومتوں کی موجودگی میں کروانے کی سرکاری قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہو ری پاکستان کے آئین سپریم دستاویز ہے ۔