اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حکومت بلوچستان کو ریکوڈیک منصوبہ سے 6 سال میں 71 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مجموعی فنڈنگ کا عزم کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت زوم کے ذریعے منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے ریکو ڈیک منصوبے سے متعلق دو اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جس کے بعد ریکوڈیک منصوبے کے جلد آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تنقید کی کبھی پرواہ نہیں کی تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں ہم بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے ایک سال کی مدت میں ترقی کے بہت سے اہداف حاصل کئے لیکن ابھی تک بہت کچھ کرنا باقی ہے اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کے عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں پر تنقید نہیں کرونگا ہم نہیں چاہتے کہ جب ہم اقتدار سے جائیں تو لوگ میٹھائیاں بانٹیں ہم چاہتے ہیں جب ہم جائیں تو لوگ خوشی سے الوداع کہیں اور ہمیں یاد رکھیں، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی، صوبے میں صحت کارڈ کا اجراء کرنے جارہے ہیں۔
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور حوصلہ افضائی کی بابت قانون سازی سے متعلق اختیارات کو پارلیمنٹ کے سپرد اور ریکوڈک مائننگ کمپنی اور اسکے شیئر ہولڈرز کے ساتھ تنازعات کے تصفیہ کے حوالے سے 7قوانین میں صوبائی حکومت کی ایگز یکٹو اتھارٹی وفاق کے سپرد کرنے سے متعلق دوآئینی قرار دادیں منظور کرلیں۔ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس سوا دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے وزیر برائے محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد انضباط کار مجریہ1974کے قاعدہ 180کے تحت تحریک پیش کی کہ آئین کے آرٹیکل 144کے تحت آئینی کر قرار داد پیش کرنے کی منظوری دی جائے
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی شہادت اور 7افراد کے زخمی ہو نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے سے براہ راست 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک اور بلوچستان کے لئے اعزاز ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے یہاں کے عوا م کا اعتماد بحال کر کے ملک کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،فیصلہ کیاتھا کہ صوبے کو ریکوڈک معاہدے کے منافع سے 25فیصد حصہ نہ تو معاہدے پر دستخط نہیں کرونگا ،سیاسی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے سے مشکلات میں کمی ہوئی ، حکومت اور سیاسی جماعتیں بھی مشاورت ،افہام و تفہیم سے فیصلے کریں ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ میر عٍبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے جب وزیراعلیٰ بنا تو معلوم ہوا کہ ریکوڈک معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے سرکاری افسرا ن کو کچھ بھی علم نہیں تھا پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان انفرادی طور پر سب کچھ دیکھ رہے تھے جبکہ میں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تیاری کریں ہم بلوچستان کا موقف وفاق کے سامنے رکھیں گے۔
کوئٹہ :بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کی دوسری میٹنگ کا انعقاد ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین پی پی پی بورڈ میر عبدالقدوس بزنجو نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون اور بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بورڈ نے اجلاس میں ایجنڈا پر بریفنگ دی اجلاس میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کی مینجمنٹ اور آپریشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی منظوری دی گئی اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ محکمہ محنت و افرادی قوت نے خاران میں سٹیٹ آف دی آرٹ، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر قائم کیا ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے لیکن یہاں مسائل کے انبار اور وسائل کا فقدان ہے ،صوبے کے عوام کو اپنے وسائل پراختیار حاصل نہیں ہے ہمیں اپنی حکومت بنانے کے لئے محنت کرنی پڑیگی، بیرونی قوتیں ہم پر اپنی… Read more »